سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دیویانگ جنو کی اختیارکاری کے محکمے کے ذریعہ قومی اتحاد کا دن منایا جائے گا
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی قومی اتحاد کے دن کے موقع پر یکجہتی کے لیے دوڑ کا اہتمام کر رہا ہے
Posted On:
30 OCT 2023 7:27PM by PIB Delhi
دیویانگ جنو کی اختیارکاری کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) بھارت کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پیدائش کی 148ویں سالگرہ کے موقع پر 31 اکتوبر 2023 کو قومی اتحاد کا دن منائے گا۔
عوام کے درمیان بیداری پیدا کرنے والی تصوریت کے ساتھ، یہ محکمہ اور اس سے وابستہ ادارے 31 اکتوبر 2023 کو پورے ملک میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کرتے ہوئے قومی اتحاد کا دن منائیں گے۔
اس موقع پر، محکمہ آئندہ روز دہلی میں راج گھاٹ سے لال قلعہ تک یکجہتی کے لیے دوڑ کا اہتمام کر رہا ہے۔ دیویانگ جنو کے ساتھ ساتھ تقریباً 600 شہری یکجہتی کے لیے دوڑ میں حصہ لیں گے۔
یہ محکمہ اس موقع پر آئی ایس ایل آر ٹی سی، این آئی ای پی ایم ڈی، این آئی ای پی آئی ڈی جیسی اپنی مختلف تنظیموں کے توسط سے یکجہتی کے لیے دوڑ، عہد لینے سے متعلق تقریبات جیسے مختلف پروگراموں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ رنگولی، مضمون نگاری، مباحثوں، وغیرہ کا بھی اہتمام کرے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:476
(Release ID: 1973237)
Visitor Counter : 91