وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر)، دہلی چھاؤنی نے ایک نادر حصولیابی کے تحت، 8 برس کی بچی میں کامیابی کے ساتھ نان سرجیکل ٹرانسکیتھیٹر پالمونری والو امپلانٹیشن کا عمل انجام دیا

Posted On: 30 OCT 2023 7:56PM by PIB Delhi

اے ایف ایم ایس (مسلح افواج طبی خدمات) نے اپنی حصولیابیوں کی فہرست میں مزید ایک اہم حصولیابی کا اضافہ کیا ہے۔ آرمی ہسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل)، دہلی چھاؤنی، نئی دہلی میں پیڈریاٹک کارڈیولوجی کی ٹیم نے پیدائشی طور پر امراض قلب سے نبردآزما دو مزید بچوں میں ، کمر میں ایک چھوٹے سے ’نِک‘ کے توسط سے کارڈیاک (پلمونری) والو کا نان سرجیکل ٹرانسکیتھیٹر امپلانٹیشن انجام دیا۔لڑکی، جس کی عم 8 برس ہے اور وزن محض 28 کلو گرام ہے، ملک میں خصوصی طور سے سرکاری شعبے میں اس غیر سرجیکل والو امپلانٹیشن سے گزرنے والی سب سے چھوٹی اور کم عمر کی بچی ہے۔

یہ پیچیدہ جدید عمل لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ، ڈی جی اے ایف ایم ایس، جو مسلح افواج کے زیر ملازمت سب سے سینئر ماہر اطفال ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ارندم چٹرجی، ڈی جی ایم ایس (فوج) اور لیفٹیننٹ جنرل اجیت نیل کانتن، کمانڈینٹ، آرمی ہسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) کی سرپرستی اور اہل رہنمائی میں انجام دیا گیا۔  ٹیم نے گذشتہ ایک سال میں اب تک پلمونری والو امپلانٹیشن کے 13 معاملات کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے جو ملک کے دو سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ تعداد ہے، جنہوں نے ایسے معاملات نمٹائے ہیں۔

07 اکتوبر 2022 کو آرمی ہسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) کی ٹیم کے ذریعہ اے ایف ایم ایس میں اس عمل  کا آغاز کیے جانے تک، کارڈیا (پلمونری) والو کو اوپن ہارٹ بائے پاس سرجری کے توسط سے تبدیل کیا جاتا تھ، جو نہ صرف ازحد دردناک اور بوجھل عمل ہے بلکہ اس میں بیماری و شرح اموات کے ساتھ ساتھ طویل عرصے تک ہسپتال میں رہنے کا بھی سنگین خطرہ ہوتا ہے۔ اس جدید غیر سرجیکل عمل کے ساتھ، مریض کو جسم پر کسی بھی نشان کے بغیر مداخلت کے بعد 2-3 دنوں کے اندر رخصتی دے دی جاتی ہے۔ ملک کی مسلح افواج اور سرکاری شعبے میں اس ڈگر سے ہٹ کر ازحد مخصوص غیر سرجیکل عمل کی شروعات ایک کایہ پلٹ پہل قدمی ہے اور اس نے والو امپلانٹیشن کی ضرورت والے کئی بچوں کے لیے زندگی کے معیار میں غیر معمولی اصلاح کے ساتھ نئے راستے کھول دیے ہیں۔ یہ بچوں میں دل کے امراض کے سلسلے میں عمدہ نگہداشت فراہم کرنے کی سمت میں ایک بڑی چھلانگ ہے۔یہ نہ صرف اے ایف ایم ایس کے لیے بلکہ ملک کے دیگر سرکاری ہسپتالوں کے لیے بھی ایک نئے عہد کی شروعات ہے، جو انہیں ایک نیا اور اعلیٰ پلیٹ فراہم کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1UY3K.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2AQ3A.jpeg

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:477


(Release ID: 1973232) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi