وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت اور اس کے ماتحت دفاتر اور تنظیمیں حکومت ہند کی طرف سے چلائی جانے والی تیسری خصوصی مہم میں سرگرم طور پر شامل
Posted On:
30 OCT 2023 6:31PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت اور اس کے ماتحت دفاتر اور تنظیمیں ریجنل انڈیا ٹورازم ڈومیسٹک آفس، نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی (این سی ایچ ایم سی ٹی)، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (سی آئی ایچ ایمز)، انڈین کُلنری انسٹی ٹیوٹ (آئی سی آئیز)، یووا ٹورازم کلب (وائی ٹی سی) وغیرہ حکومت ہند کے ذریعہ چلائی جانے والی تیسری خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
تیسری خصوصی مہم کے دوران جائزہ لینے کے لیے شناخت کردہ 3145 فزیکل فائلوں اور 1542 ای فائلوں میں سے 2810 فزیکل فائلوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور 600 الیکٹرانک فائلوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ صفائی كی 356 نشانہ بند مہمات میں سے 269 ’سوچھتا مہم‘ پہلے ہی چلائی جا چکی ہیں۔ تیسری خصوصی مہم کے تحت نافذ کی گئی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر فروغ دیا گیا ہے۔ تیسری خصوصی مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز پر 170 سے زیادہ پوسٹس اپ لوڈ کی گئی ہیں۔
آئی ایچ ایمز کے طلباء اور سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز نے صفائی مہم میں شمولیت اختیار کی ہے تاکہ نہ صرف دفتر اور انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں بلکہ سیاحوں کے آنے جانے والے علاقوں میں بھی جن بھاگیداری کے تصور کو آگے بڑھاتے ہوئے سوچھ ماحول فراہم کیا جا سکے۔خصوصی مہم کے تحت بس اسٹینڈز، میوزیم، ریلوے اور میٹرو اسٹیشنوں، ساحلوں، اسکول اور کالج کیمپس وغیرہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مشترکہ جگہوں کی صفائی اور انہیں پھر سے شاداب بنانے کے لیے شجرکاری مہم چلائی گئی ہے۔ پرانی فائلوں کو ختم کرکے اور پرانی اور غیر استعمال شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگا کر ریکارڈ روم مینجمنٹ پر بھی توجہ دی گئی ہے تاکہ مزید فعال جگہیں پیدا کی جا سکیں۔ بحال جگہیں اب یوگا کلاسز اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ وزارت کے مقرر کردہ نشانوں كو پورا کرنے کے لیے مہم زوروں پر ہے۔
******
U.No:473
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1973170)
Visitor Counter : 73