سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے عالمی پیشہ ورانہ علاج کا دن منایا

Posted On: 30 OCT 2023 6:11PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے عالمی پیشہ ورانہ تھیرپی کا دن منایا،اس سے منسلک اداروں کے ذریعہ بیداری کے پروگرام، قومی سطح کے ویبینار، قومی سطح کے پروگرام، پوسٹر سازی، جیسی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا اور ملک بھرکے 30 سے زیادہ مقامات پر آل انڈیا ریڈیو پر انٹرویونشر کئے گئے۔

 

11.jpeg

(این آئی ایل ڈی کولکتہ)

 

World OT Day-27.10 (2).jpeg

(سونرتار،اولاتپور)

 

ہر سال 27 اکتوبر کو پیشہ ورانہ تھیرپی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اوریہ دن پیشہ ورانہ تھیرپی کے مشن اور اہداف کو فروغ دیتا ہے۔ یہ دن پیشہ ورانہ معالجین اور ان کے عالمی اثرات کے بارے میں بیداری کو بھی بڑھاتا ہے۔ اس سال کا تھیم ہے ‘‘کمیونٹی کے ذریعے اتحاد’’ جو شرکت اور کمیونٹی کے تعامل کو آسان بنانے کے لیے دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں ہمارے کردار کو فروغ دیتا ہے۔ پیشہ ورانہ معالج زخمی یا معذور مریضوں کو علاج فراہم کرتے ہیں۔ وہ ایسے بچوں کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں جن کی خصوصی ضروریات ہیں یا انہیں کچھ خصوصی مہارتیں حاصل کرنے میں مدد کی ضرورت ہے۔ پیشہ ورانہ معالج بزرگوں یا معذور افراد کے لیے ضروری آلات اور گھرمیں ترمیم کی اقسام کے بارے میں سفارشات دیتے ہیں۔

*************

ش ح ۔ ش ت ۔ م ش

U. No.469


(Release ID: 1973132) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi