وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل اکنامک ایڈوائزر نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت لیہہ کا دورہ کیا

Posted On: 26 OCT 2023 8:41PM by PIB Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات (ایم او آئی بی) میں ایڈیشنل اقتصادی مشیر ڈاکٹر اشونی کمار نے جاری کلین انڈیا خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر 25 اکتوبر 2023 کو لیہہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلع میں ایم او آئی بی کے مختلف میڈیا یونٹس کا دورہ کیا۔

پرسار بھارتی لداخ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایس آر کے جرندال کے ہمراہ ڈاکٹر کمار نے دوردرشن،آل انڈیا ریڈیو اور سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے دفتری احاطے کا دورہ کیا اور کمپلیکس کے ارد گرد صفائی کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔

ذرائع ابلاغ  سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کمار نے کہا کہ ایم او آئی بی کی خصوصی مہم 3.0 کا مقصد صفائی کو فروغ دینے کی کوشش میں ملک بھر میں وزارت کے تمام دفاتر میں فضلہ،بےکار سامان اور اسکریپ مواد کو کم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مہم کی سرکاری تاریخ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک ہیں لیکن ان تاریخوں کے بعد بھی صفائی کا مشن اور پیغام ہمیں متاثر کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم سال بھر جاری رہے گی اور وزارت کی توجہ اسکریپ  مواد سے نجات دلانا اور بیرونی علاقوں میں صفائی کو برقرار رکھنا ہوگا۔

مشیر نے لیہہ میں ایم او آئی بی کی مختلف میڈیا اکائیوں کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ سوچھتا ہی سیوا کے خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جوش اور جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ یونٹس نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ صفائی کے موضوع پر خصوصی مہم چلا کر اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

 

 

*************

 

ش ح ۔ ش ت ۔ م ش

U. No.456



(Release ID: 1973051) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Assamese