سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی ٹی بی- ڈی ایس ٹی نے میسرز لیکھا وائر لیس سولوشن، بنگلورو کی ، بھارت کی وائر لیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں مدد کی

Posted On: 26 OCT 2023 6:52PM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی ترقی ہمارے ٹیکنالوجی اور اختراع کو اپنانے کی اہلیت پر منحصر ہے۔ یہ الفاظ وائر لیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں حکومت ہند کے محرک اقدامات کی توثیق کرتے ہیں۔ ان کوششوں میں کثیر رخی طریقہ کار بھی شامل ہے جن میں اُبھرتی ہوئی وائر لیس ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق وترقی کافروغ وائر لیس کمیونیکیشن آلات کی ملک ہی میں تیاری کی حوصلہ افزائی اوردفاع، حفظان صحت، نیز ٹیلی کمیونیکیشن سمیت اہم شعبوں میں جدید ترین وائر لیس طریقوں کو اختیار کیے جانے میں سہولت بھی شامل ہے۔ اس بڑے عہد کی مثال ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے اور وائر لیس کمیونیکیشن کے میدان میں جس سے خودکفالت حاصل کرنے کے تئیں بھارت کا خود کو وقف کردینا ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PA9H.jpg

اس نظریے پر کام کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی ترقی سے متعلق بورڈ (ٹی ڈی بی) نے میسرز لیکھا وائرس سولیوشن پرائیویٹ لمیٹیڈ بنگلورو کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ نے یہ اعلان خلاء، دفاع اور ہوابازی کے لیے چھوٹے ہتھیاروں کی مدد والے ایس ڈی آر کے اختراعی پروجیکٹ کے لیے کیا ہے۔ ا س معاہدے سے بھارت میں اختراع اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے تئیں ایک اہم پیش رفت کااظہار ہوتا ہے خاص طور پر وائر لیس کمیونیکیشن  کے میدان میں ۔ ٹی ڈی بی نے 17.92 کروڑ روپئے میں سے 4.17 کروڑ روپئے کی مالی مدد کی منظوری دی ہے۔

اس اہم قدم میں وائر لیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ اس پروجیکٹ  کا بنیادی مقصد برانڈ نیم ‘‘اینٹاریس’’ کے تحت جدید ترین مصنوعات مارکٹ میں پیش کرنا ہے۔ ان مصنوعات میں :

ا۔ ہاتھ میں پکڑنے والے ایس ڈی آر: چھوٹے ہتھیاروں خاص طور پر غیر3جی پی پی ایپلی کیشنس کے لیے بنائے گئے ایل ، ایس اور سی بینڈز میں کا م کرنے والے ہاتھ میں پکڑ کرنے والے ایس ڈی آر شامل ہیں۔ یہ خصوصی آلات کے حامل ہیں جیسے بیس بینڈ پروسیسنگ ، پاور ایمپلی فائر اور ایک مربوط انٹینا۔ اس یونٹ کے لیے اہم معیارات میں وزن، فورم فیکٹر ، کمیونیکیشن رینج اور بیٹری مینجمنٹ شامل ہیں۔ ای ایس ایس اور ای ایم آئی/ ای ایم سی دونوں کے لیے سرٹیفکیشن لازمی ہیں۔

ب۔ ملٹی چینل ایس ڈی آر: یہ ہاتھ میں پکڑنے والے ورژن کی طرح ہی ہے لیکن اسے اس شکل میں تیا رکیا گیا ہے کہ اسے ایک  فرد ہاتھ میں لےجاسکے۔ جس کی صلاحیت 50ڈبلیو آر ایف ہے۔  جس سے مواصلات کے فاصلے میں توسیع ہوتی ہے۔

ج۔ سیٹ کام ایس ڈی آر: اسے سیٹ کام استعمال کے لیے اور ایس اینڈ سی بینڈ میں استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

د۔ ہائی پاور ایڈ آن : اس یونٹ میں مختلف ایڈ  آن پاور ماڈیولز ہوتے ہیں جس سے ٹینڈروں کی آر ایف پی  ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موزوں ماڈیول کے انتخاب میں لچکداری فراہم ہوتی ہے۔

ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے اس موقع پر کہا کہ ٹی ڈی بی کو اس پروجیکٹ میں مدد دینے پر خوشی  ہے۔ یہ اشتراک اختراع اور ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار کو فروغ دینے کے، ٹی ڈی بی کے وِژن پر مشتمل ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس پروجیکٹ سے بھارت کی ٹیکنالوجیکل مہارت ہی میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ ہماری قومی دفاعی صلاحیتوں کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔اس ۔ع ن

(U: 445)

 



(Release ID: 1972979) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi