نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر نے خصوصی ضرورتوں والے بچوں کے لیے وقار کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششوں کو یکجا کرنے پر زور دیا


خصوصی بچوں کی دیکھ بھال میں مردوں کو اپنے شریک حیات کے ساتھ ذمہ داری کا اشتراک کرنا چاہیے- نائب صدر

’’ہر بچے کی مخصوص ضروریات ہوتی ہیں۔ ہر بچہ منفرد ہے؛ سب كے لیے ایک ہی سائز فٹ‘كا نقطہ نظر کام نہیں کرتا‘‘

نائب صدر نے آٹزم کا سامنا کرنے والے بچوں کے ساتھ کام کرنے والے اساتذہ کی بے لوث لگن کی ستائش کی

نائب صدر نے آج دہلی میں ہیگاشی آٹزم اسکول کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی

Posted On: 29 OCT 2023 4:15PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے آج کہا کہ خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے وقار کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششوں کو یکجا کرنا چاہیے تاکہ "وہ اپنے ہونے اور سب میں شامل رہنے کا احساس کر سکیں"۔ انہوں نے ہر كسی سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ ایک ایسا مستقبل رُخی راستہ بنائیں كہ جہاں دنیا کو ایسے بچوں کے لیے محفوظ اور بامعنی بنائیں۔

آج نئی دہلی میں ہیگاشی آٹزم اسکول کی افتتاحی تقریب میں ایک اجتماع سے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ نے یہ كہتے ہوئے کہ یہ ماں ہی ہے جو تمام تر ذمہ داری اپنے کندھوں پر اُٹھاتی ہے اور خصوصی ضروریات والے بچوں کی نشوونما کو یقینی بنانے کے لیے ہر آرام کی قربانی دیتی ہے۔ مردوں پر زور دیا كہ وہ اُس وقت مشنری موڈ میں اپنی شریک حیات اور ساتھیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں جب بچے کو آٹزم کا چیلنج درپیش ہو اور اسے مدد کی ضرورت ہو۔ انہوں نے آزمائشوں کا سامنا کرنے کے لیے اپنے ساتھی کو تنہا نہ چھوڑنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان مشکل وقتوں کے دوران انہیں چھوڑنے سے انسانیت کا رکن ہونے کا آپ کا حق ختم ہو جائے گا۔

اس ادراك كے ساتھ کہ جب ایک بچہ آٹزم کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہوتا ہے تو 'سب كے لیے ایک ہی سائز موزوں' كا طریقہ کارگر نہیں ہوتا، جناب دھنکھر نے زور دیا کہ "ہر بچے کی مخصوص ضروریات ہوتی ہیں، ہر بچہ منفرد ہوتا ہے" لہذا اپنے بچوں کو وسیع تر دنیا کے سامنے لانے لایا جائے خواہ اسے اپنی انفرادی شخصیت میں درپیش چیلنجوں كا سامنا كیوں نہ ہو۔

انٹیگریٹڈ اپروچ ٹو یوگا تھراپی (آئی اے وائی ٹی) اور ڈیلی لائف تھراپی پر مشتمل نصاب کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے اس طرح کے طریقوں کو ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا تاکہ وہ نتیجہ خیز اور متعلقہ معاشرے کے سرگرم رکن بنیں اور ان خاندانوں کے لیے فخر کا باعث بنیں جنہیں مایوسی اور تھکاوٹ كا سامنا رہا۔

اس ادراك كے ساتھ کہ ٹوكیو اور بوسٹن كے بعد یہ عالمی سطح پر تیسرا ہیگاشی آٹزم اسکول ہے نائب صدر نے اسے  سب کے لیے ایک ایسے یادگار موقع مین بدل دیا جس میں سب مل كر ایسی ماحول سازی كے لیے عہد كریں جس میں آٹزم کا شکارہر بچہ لظف اٹھا سكے۔ انہوں نے آٹزم کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسکول کی چیئرپرسن محترمہ رشمی داس کی بھی ستائش کی۔

یہ بتاتے ہوئے كہ اسکول کا دورہ  ایک 'روحانی سفر' سے کم نہیں تھا جو خود سے گہری لاتعلقی اور دوسروں کی بھلائی کے لیے مضبوط وابستگی کی علامت ہے نائب صدر نے اساتذہ کی تعریف کی کہ انہوں نے اپنی ذہنی، جسمانی اور روحانی توانائیاں ہر بچے کے اندر موجود لامحدود صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی انتھک کوشش میں صرف كیں۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے اپنے اساتذہ کے ساتھ ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی۔

اس تقریب میں جناب دتاتریہ ہوسبالے، آر ایس ایس سرکاریہواہ، ڈاکٹر رشمی داس، چیئرپرسن، ہیگاشی آٹزم اسکول، فیکلٹی ممبران، والدین اور دیگر معززین شریك تھے۔

تقریر کا مکمل متن درج ذیل ہے-

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1972795

******

 

 

U.No:424

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1972851) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil