وزارت دفاع

ہندستانی فوج اور فضائیہ کا دستہ  ہند۔ قزاخستان مشترکہ فوجی مشق KAZIND-2023کے لئے روانہ

Posted On: 29 OCT 2023 10:14AM by PIB Delhi

ہندوستانی اور فضائیہ کا 120 اہلکاروں پر مشتمل دستہ آج قزاخستان کے لئے روانہ ہوا جہاں وہ مشترکہ فوجی مشق KAZIND-2023کے ساتویں ایڈیشن میں حصہ لے گا۔ یہ مشق 30 اکتوبر سے گیارہ نومبر 2023 تک اوتار، قزاخستان میں کی جائے گی۔

ہندوستانی فوج کا 90 اہلکاروں پر مشتمل دستہ ڈوگرا رجمنٹ کی ایک بٹالین کی قیادت میں گیا ہے۔ قزاخستان کا دستہ قزاق زمینی فوج کے ریجنل کمانڈ ساؤتھ کے جوانوں پر مشتمل ہے۔ دونوں طرف کے 30 ائر فورس اہلکار فوجی دستے کے ساتھ ساتھ اس مشق میں حصہ لیں گے۔

ہندوستان اور قزاخستان کے درمیان مشترکہ مشق کا آغاز 2016 میں ایکسرسائز پر بل دوستک کے نام سے ہوا تھا۔ دوسرے ایڈیشن کے بعد اس مشق کا معیار بڑھا کر اسے کمپنی کی سطح کی ایکسرسائز بتایا گیا تھا اور پھر اسے ایکسر سائز KAZIND کا نام دیا گیا۔ اس کے بعد اس مشق کی سطح کو مزید بڑھا کر اس سال اس میں فضائیہ کو بھی شامل کرکے دو فورسز کی مشق بنا دیا گیا۔

موجودہ ایڈیشن میں دونوں فریق اقوام متحدہ کی منظوری کے ساتھ دہشت گردی مخالف پریکٹس کریں گے۔ یہ دستے مل کر چھاپے مارنے، تلاشی کی کارروائیاں کرنے اور تباہ کرنے سے متعلق کارروائیوں کی ریہرسل کریں گے۔ مشق میں بناسوار والے ایریل سسٹم کی کارروائیاں بھی شامل ہوں گی۔

ایکسر سائز KAZIND-2023 سے دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے مستفید ہونے کا موقع حاصل ہوگا۔ مشترکہ ٹریننگ کے ذریعہ ٹیم شہری اور شہری ماحول میں جوائنٹ ملٹری آپریشن کے لئے مطلوبہ مہارت اور طاقت کو فروغ ملے گا۔

دونوں فریقوں کو مقابلہ آرائی کے مختلف پہلوؤں میں پریکٹس کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ایکسر سائز KAZIND-2023 سے دونوں افواج کے درمیان رشتے مستحکم ہوں گے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:419



(Release ID: 1972775) Visitor Counter : 96