وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

گجرات كے بھڑوچ میں واقع میسرز شافٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ٹی بولارڈ پل ٹگ 'مہابلی' کا آغاز

Posted On: 28 OCT 2023 9:30PM by PIB Delhi

كموڈور سنیل کوشک، این ایم، ڈبلیو پی ایس(ایم بی آئی) نے 25 ٹی بولارڈ پل (بی پی) ٹگ، 'مہابلی' کو 28 اکتوبر 23 کو گجرات كے بھڑوچ میں واقع میسرز شافٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ میں لانچ کیا۔ یہ ٹگ وزارت دفاع کے "میک ان انڈیا" اقدام کا فخریہ پہچان ہے۔

حکومتِ ہند کے "آتم نر بھر بھارت" اقدام کے مطابق تین 25 ٹی بی پی ٹگس کی تیاری اور ترسیل کا معاہدہ میسرز شافٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس پی ایل) کے ساتھ جو ایک ایم ایس ایم ای ہے، کیا گیا تھا۔ یہ ٹگس انڈین رجسٹر آف شپنگ(آئی آر ایس)کے درجہ بندی کے قوانین کے تحت بنائے گئے ہیں۔ ٹگس کی یہ دستیابی بحری جہازوں اور آبدوزوں کو بحری جہازوں اور آبدوزوں کو برتھنگ اور ان برتھنگ کے دوران، موڑنے اور محدود پانیوں میں نقل و حركت کے دوران مدد فراہم کرکے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل كمٹمنٹ کو طاقت فراہم کرے گی۔ ٹگس بحری جہازوں اور لنگر خانے میں آگ بجھانے میں مدد بھی فراہم کرے گا اور اس كے اندر محدود تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

1.jpeg

2.jpeg

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:420


(Release ID: 1972767) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi