وزارت دفاع

میسرز سوریا دیپت پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے میں تیسرے اے سی ٹی سی ایم بارج ایل ایس اے ایم 17 (یارڈ 127) کا آغاز

Posted On: 27 OCT 2023 6:20PM by PIB Delhi

گولہ بارود اور ٹارپیڈو کم میزائل (اے سی ٹی سی ایم) سے لیس تیسری بارج ایل ایس اے ایم 17 (یارڈ 127) کو کمانڈر وی پروین، اے ڈبلیو پی ایس کے ذریعہ 27 اکتوبر 2023 کو میسرز سوریا دیپت پروجیکٹ پرائویٹ لمیٹڈ۔ تھانے میں لانچ کیا گیا۔ یہ جہاز وزارت دفاع کے ”میک ان انڈیا“ اقدام کا فخریہ پرچم بردار ہے جس میں ملک میں مقامی صنعت کاروں سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات/ سسٹم نصب ہیں۔

حکومت ہند کے ”خود انحصار ہندوستان“ پہل پر کارروائی کرتے ہوئے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز اور میسرز سوریا دیپت پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے کے ساتھ 11 گولہ بارود سے لیس ٹارپیڈو کم میزائل کی تیاری اور ترسیل کا معاہدہ مکمل کیا گیا ہے۔ شپ یارڈ، جو مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے لیے کام کرتا ہے، نے کامیابی کے ساتھ دو بارج بوٹس مکمل کر کے انہیں ہندوستانی بحریہ کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ تنگ کشتی انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قوانین کے تحت تعمیر کی جا رہی ہے۔ اے سی ٹی سی ایم بارجوں کی دستیابی بحری گودیوں اور بیرونی بندرگاہوں پر ہندوستانی بحریہ کی کشتیوں کو کارگو اور گولہ بارود کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرکے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل عزائم کو تقویت فراہم کرے گی۔

 

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 372



(Release ID: 1972317) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi