شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے 92 مقامات پر صفائی مہم مکمل کی


خصوصی مہم 3.0 کے تحت زیادہ سے زیادہ نشان زد زیر التوا معاملات کو نمٹایا گیا

جگہوں کی صفائی ستھرائی اور تزئین کاری مکمل زوروں پر ہے

प्रविष्टि तिथि: 27 OCT 2023 3:56PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) اپنے علاقائی کارکن اور خود مختار ادارے یعنی انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی) کے ساتھ مل کر خصوصی مہم  3.0 کے تیسرے ہفتے (15 اکتوبر سے 21 اکتوبر 2023) کے دوران مشاہدہ / حصہ لینا جاری رکھا ہے۔ یہ ہفتہ ایم او ایس پی آئی میں صفائی مہم چلانے کے لیے اپنے علاقائی کارکن کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں عوامی مقامات؛ زیر التوا معاملوں کو نمٹانے؛ اور سرکاری دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربات کو بڑھانے پر مرکوز تھا۔

ایم او ایس پی آئی نے ملک بھر میں صفائی مہم کے لیے تقریباً 125 مقامات کی پہچان کی تھی۔ ان مقامات میں سے، وزارت نے مہم کے تیسرے ہفتے تک 92 مقامات پر صفائی مہم مکمل کر لی ہے۔ مہم کے دوران لوگوں اور طلباء میں سوچھتا کے بارے میں بیداری پھیلائی گئی، ریلیاں نکالی گئیں، پودے لگائے گئے، دفتر کی صفائی کی گئی، سیلفی پوائنٹس بنائے گئے، عوامی مقامات یعنی مندر، ندی، تالاب، پارک، اسپتال وغیرہ کی صفائی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NXBY.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XSRU.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006U73F.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YMCQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SI13.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B5RJ.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VB1K.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VGHZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009Z5BG.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008X3JD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013F9B3.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014U3OA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012GXS0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011K369.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010879W.jpg

بہترین طور طریقوں کے طور پر، ایم او ایس پی آئی نے دفتر کی دیواروں کو وزارت کے عملے کے ذریعے خوبصورت پینٹنگز سے آراستہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0157Z1B.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image016M4ON.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image017RVEY.jpg

ایم او ایس پی آئی نے ممبران پارلیمنٹ سے موصول ہونے والے تقریباً 69 فیصد شناخت شدہ ریفرنسز، 100 فیصد پی ایم او ریفرنسز، 50 فیصد پارلیمانی یقین دہانیاں، 95 فیصد عوامی شکایات، 88 فیصد اپیلیں اور 100 فیصد نشان زد فزیکل اور ای-فائلوں کو مہم کے تیسرے ہفتے تک نمٹا دیا ہے۔ مزید یہ کہ کوڑا کرکٹ کی فروخت سے 1,79,640 روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ وزارت تمام نشان زد زیر التوا فائلوں کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس مدت کے لیے ایم او ایس پی آئی کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کی خاطر مہم زوروں پر ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کو کامیاب بنانے کے لیے وزارت کے ملازمین میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ وزارت سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا کے ذریعے سوچھتا کی وسیع پیمانے پر تشہیر بھی کر رہی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح ۔ م ر

Urdu No. 357

                          


(रिलीज़ आईडी: 1972041) आगंतुक पटल : 107
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी