بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے رینولٹ اور نسان کے درمیان موجودہ کراس شیئر ہولڈنگ کی ری بیلنسنگ سے متعلق مجوزہ کومبینیشن کو منظوری دی
Posted On:
26 OCT 2023 7:57PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے رینولٹ اور نسان کے درمیان موجودہ کراس شیئر ہولڈنگ کی ری بیلنسنگ سے متعلق مجوزہ کومبینیشن کومنظوری دی ہے۔
مجوزہ کومبینیشن میں دیگر باتوں کے علاوہ رینولٹ ایس اے (رینولٹ ) اور نسان موٹر کمپنی لمیٹڈ(نسان) کے درمیان موجودہ کراس شیئر ہولڈنگ کی ری بیلنسنگ اور ہندوستان میں ان دونوں کے دو مشترکہ منصوبوں کی شیئر ہولڈنگ میں بعض تبدیلیوں کا احاطہ کیا ہے۔
ری بیلنسنگ کے حصے کے طور پر نسان کمپنی نسان فائنانس کمپنی لمیٹڈ (این ایف سی) کے زریعہ رینولٹ میں اپنے پندرہ فی صد شیئر ہولڈنگ کو برقرار رکھے گی۔ رینولٹ اپنے 28 اعشایہ چار فی صد نسان شیئرز ایک ٹرسٹ ایسٹیٹ کو منتقل کرے گا جو فرانسیسی قانون کے تحت ایک ٹرسٹی زیر انتظام ہوگا۔ رینولٹ اس وقت تک متعلقہ شیئرز کے اقتصادی حقوق سے پوری طرح مستفید ہوگا جب تک یہ شیئرز فروخت نہیں کئے جائے۔رینولٹ اور نسان دونوں کی ایک دوسرے میں پندرہ فیصد شیئر ہولڈنگ ہوگی۔
نسان
نسان اور اس سے منسلک ادارے ہندوستان مسافر گاڑیاں اور گاڑیوں کے کل پروزے فروخت کرتے ہیں۔
رینولٹ
ہندوستان میں رینولٹ اور اسے منسلک ادارے آٹوموبائل اور کل پروزوں کو اپنی مکمل ملکیت والی رینولٹ انڈیاپرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ فروخت کرتے ہیں۔
آ راین اے آئی پی ایل
یہ فی الحال مسافر گاڑیوں کی تیاری اور انھیں جوڑنے کے کام میں لگی ہوئی ہے۔
آر این ٹی بی سی آئی
آر این ٹی بی سی آئی مخصوصی آٹو موٹو ٹیکنالوجی اور بزنس سنٹر ہے جو رینولٹ اور نسان کی ریسرچ وترقیاتی ، انجینئرنگ ، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی وغیرہ کی سرگرمیوں میں مدد دیتا ہے۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:322
(Release ID: 1971697)
Visitor Counter : 96