ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب  بھوپیندر یادو نے پائیدار جنگلاتی بندوبست کے ایک آلے کے طور پر جنگلاتی آگ کی روک تھام اور  آگ کے بعد بحالی اور جنگلاتی سرٹیفکیشن کی اہمیت پر زور دیا


اقوام متحدہ کے جنگلات کے فورم (یو این ایف ایف) میں 40 ممالک اور 20 بین الاقوامی تنظیموں سے 80 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں

Posted On: 26 OCT 2023 4:08PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو نے ائیدار جنگلاتی بندوبست کے ایک آلے کے طور پر جنگلاتی آگ کی روک تھام اور  آگ کے بعد بحالی اور جنگلاتی سرٹیفکیشن کی اہمیت پر زور دیا  ۔  

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PKQD.jpg

فارسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف آر آئی) دہرادون میں اقوام متحدہ کے فورم آن فاریسٹ (یو این ایف ایف) میں اپنے ویڈیو پیغام میں جناب  یادو نے کہا کہ جنگل کی آگ نہ صرف نباتات اور حیوانات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہے بلکہ جنگل کے اطراف میں رہنے والے لوگوں کی روزی روٹی کو بھی متاثر کرتی ہے  ۔   انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگلات کی پائیداری کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ جنگلات کا سرٹیفیکیشن ہے، جو ترقی پذیر ممالک میں چھوٹے پیمانے کے پروڈیوسرز کے لیے بہت سے چیلنجز پیش کرتا ہے  ۔   مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی قومی جنگلاتی سرٹیفیکیشن اسکیم کا آغاز کیا ہے  ۔   انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ ایک پائیدار مستقبل بنانے کے لیے مل کر کام کریں جو منصفانہ،  مساویانہ اور لچکدار ہو  ۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021BMO.jpg

اتراکھنڈ حکومت کے جنگلات، زبانوں اور تکنیکی تعلیم کے وزیر، جناب سبودھ انیال نے آج اپنے خطاب میں تمام معزز مندوبین کا "دیو بھومی"، ریاست اتراکھنڈ میں خیرمقدم کیا  ۔    اپنے خطاب میں انہوں نے ریاستوں کے اقدامات اور پروگراموں کا ذکر کیا اور کہا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کو کم سے کم کرنا، جنگلات کے قریب رہنے والے لوگوں کو بااختیار بنانا اور انہیں جنگلات کے محکموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دینا ایک حکمت عملی ہے جس میں کامیابی ملی ہے  ۔   انہوں نے کہا کہ جنگلات کی سرٹیفیکیشن ایک اتنا ہی اہم شعبہ ہے، جو جنگلات کی نگرانی کا ایک طریقہ کار ہے، اور عالمی جنگلاتی اہداف میں فوکس  کی اہمیت رکھتا ہے  ۔   انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روایتی علم، ٹیکنالوجی کی  اختراع ، اور کمیونٹی کی شمولیت کے طریقوں کے فورم پر ہونے والے تبادلے سے سبھی مستفید ہوں گے  ۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OXSD.jpg

یو این ایف ایف کی ڈائریکٹر،  محترمہ جولیٹ بیاو کوڈینوکپو نے کہا کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کا مسئلہ بڑھ کر ایک عالمی تشویش بن گیا ہے، اور ماحولیاتی نظام، اور کمیونٹیز پر ان کے نقصان دہ اثرات ایکشن کو ناگزیر بناتے ہیں اور  سی ایل آئی کے لیے دوسری تھیم فارسٹ سرٹیفیکیشن ایک طویل عرصے سے بحث کا موضوع بنی ہوی ہے اور اس کے قابل عمل حل اب وقت کی ضرورت ہے  ۔   انہوں نے ماحولیاتی نظام پر جنگل کی آگ کے اثرات پر روشنی ڈالی اور اس وقت بہت سے متعلقین کو درپیش چیلنجز اور آنے والے ضوابط کا ذکر کیا جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے  ۔   انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سی ایل آئی کا نتیجہ بہت اہم ہے اور کامیابی ایکشن نشاندہی کے لیے ہماری تمام اجتماعی صلاحیتوں اور یو این ایف ایف 19 کو سفارشات فراہم کرانے میں مضمر ہے  ۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M2NH.jpg

حکومت ہند کی ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے، 26 سے 28 اکتوبر 2023 تک جنگلات کے تحقیقی ادارے (ایف آر آئی) دہرادون میں اقوام متحدہ کے فورم برائے جنگلات (یو این ایف ایف) کی میزبانی کے لیے پہل کی ہے  ۔   پروگرام میں 40 ممالک اور 20 بین الاقوامی تنظیموں کے 80 سے زیادہ مندوبین ذاتی طور پر اور آن لائن دونوں طرح سے شرکت کر رہے ہیں، جن میں فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) اور انٹرنیشنل یونین آف فارسٹ ریسرچ آرگنائزیشن (آئی یو ایف آر او) کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے وفود اور تنظیمیں بھی شامل ہیں  ۔   پروگرام  میں دنیا بھر کی شرکت کو فعال کرنے کے لیے ایک ہائبرڈ، فزیکل اور آن لائن فارمیٹس کو  منظور کیا ہے  ۔  

یہ کنٹری لیڈ انیشیٹو (سی ایل آئی) دو موضوعاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے: جنگل میں لگی آگ/جنگل کی آگ اور آگ سے متاثرہ علاقوں میں اس کی روک تھام اور بحالی کے بہترین طریقہ کار، اور جنگلاتی سرٹیفکیشن اور پائیدار جنگل کا بندوبدست ۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KZGO.jpg

جنگل کی آگ/جنگلاتی  آگ، حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی نظام کی خدمات، انسانی بہبود، معاش اور قومی معیشتوں پر گہرا اثر ڈالتی ہے  ۔   حالیہ برسوں میں، جنگل کی آگ/جنگلاتی آگ کے پیمانے اور مدت میں اضافہ ہوا ہے  ۔   اس کے مطابق اس کی روک تھام، اس کے اثرات کو کم کرنے اور متاثرہ زمین کی بحالی کے لیے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون اور کارروائی کو بڑھانے کی ضرورت ہے  ۔  

جنگلاتی سرٹیفیکیشن  کو حالیہ برسوں میں بڑھتی ہوئی عالمی توجہ حاصل ہوئی  ہے  ۔   2020  اور 2021 کے درمیان، تصدیق شدہ جنگلات کے رقبے میں 27 ملین ہیکٹر کا اضافہ ہوا، جس کی قیادت بنیادی طور پر یورپ اور شمالی امریکہ کرتے ہیں  ۔   تاہم، ترقی پذیر ممالک اور  چھوٹے جنگلات کے منتظمین کو سرٹیفیکیشن کے عمل کے ساتھ چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے  ۔   فورم کا مقصد ان پہلوؤں اور تجارتی اصولوں کے ساتھ سرٹیفیکیشن سسٹم کو ہم آہنگ کرنے کے پہلو پر بات کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے  ۔  

فورم کا دو دن کے موضوعاتی معاملات پر تبادلے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے اور یہ ایسے سیشنز کی میزبانی کرے گا کہ ایک گرم ہوتی ہوئی دنیا میں آگ کے ساتھ کیسے رہنا ہے،  اس سلسلے میں مربوط آگ کے انتظام کو نافذ کرنے کے لیے پالیسیوں کی ضرورت ہے، نئے تیار کردہ گلوبل فائر مینجمنٹ ہب کا بہترین استعمال  اور جنگلاتی سرٹیفیکیشن اور پائیدار جنگلاتی بندوبست کا استعمال کیسے کیا جائے ۔   بات چیت کے بعد ہر دن کے اختتام پر ثقافتی پروگرام ہوں گے، اور تیسرے دن راجا جی نیشنل پارک کا فیلڈ ٹرپ ہوگا  ۔  

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل نے مندوبین کو سی ایل آئی کی اہمیت اور ان میٹنگوں میں جنگلات سے متعلق عالمی امور پر بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا  ۔   انہوں نے  جنگلاتی آگ اور صحت عامہ، معاشی سرگرمیوں اور جنگلاتی حیاتیاتی تنوع پر اس کے منفی اثرات  پر روشنی ڈالی ۔   انہوں نے ہندوستان کے موجودہ منظر نامے کے بارے میں بھی بات کی جہاں ہندوستان کی 62 فیصد سے زیادہ ریاستیں جنگلات میں زیادہ شدت کی آگ کا شکار ہیں اور کس طرح ہندوستان نے اپنے جنگلات میں آگ کی نگرانی کے نظام اور آگ کی پیش گوئی کے ماڈلز کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے  ۔   انہوں نے شرکا کے ساتھ ملک کے مجوزہ عالمی تعاون یعنی گاندھی نگر امپلیمینٹیشن روڈ میپ اور گاندھی نگر انفارمیشن پلیٹ فارم کا اشتراک کیا، جو کہ جی 20 کے مباحثوں سے نکلا ہے، تاکہ جنگل کی آگ اور کان کنی کی تباہ شدہ زمینوں کی بحالی سے نمٹا جاسکے ۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006J5QI.jpg

فورم کی میٹنگ میں آج جنگلات میں لگنے والی آگ، جنگلات میں لگنے والی آگ کی روک تھام میں اضافہ کرنے والی پالیسیوں اور عالمی جنگلات کے انتظام کے مرکز پر مختلف پینل مباحثے ہوئے ہیں ۔   نیوزی لینڈ، میڈاغاسکر، کولمبیا، مراقش، بھارت، پرتگال، ملاوی، بوٹسوانا، روس، نائجیریا، جنوبی افریقہ، اسپین، ایف اے او، یو این ای پی، آئی ٹی ٹی او اور آئی یو ایف آر او سمیت مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے بطور پینلسٹ حصہ لیا  ۔   اس کے بعد بہت سے دوسرے ممالک اور تنظیموں نے روک تھام اور موثر انتظام کے بارے میں اپنے خیالات اور تجاویز کا اظہار کیا جس میں کمیونٹی کی شرکت کا  رول بھی شامل ہے  ۔  

جمعرات، 27 اکتوبر، 2023 کو  اس  فورم  میں جنوبی افریقہ، روس اور ہندوستان کے ممالک کے پریزنٹیشنز کے ساتھ فارسٹ سرٹیفیکیشن اور پائیدار جنگلات کے انتظام پر بات چیت کے ایک دور چلے گا ۔  

فورم کے اختتام پر ہونے والے مباحثوں پر کو چیئرز کے ذریعے خلاصہ پیش کیا جائے گا، جسے غور  و خوض کے لیے یو این ایف ایف کے 19ویں اجلاس میں پیش کیا جائے گا  ۔   یو این ایف ایف 19 مئی 2024 میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا  ۔  

*************

ش ح  ۔   ا گ    ۔   ت ح

U- 302



(Release ID: 1971643) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi , Manipuri