وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر کے کسان 'ایک صحت کے لیے آیوروید' مہم کا حصہ بن رہے ہیں


آٹھواں آیوروید ڈے 10 نومبر 2023 کو منایا جائے گا

Posted On: 26 OCT 2023 5:03PM by PIB Delhi
  • ملک بھر کے کسانوں کو 'آیوروید ڈے' کی 'ایک صحت کے لیے آیوروید' مہم سے مسلسل جوڑا جا رہا ہے۔
  • آر سی ایف سیز (علاقائی اور سہولت مراکز)، ایس ایم پی بیز(اسٹیٹ میڈیسنل پلانٹ بورڈ) جیسی تنظیمیں کسانوں میں طبی خصوصیات اور اقتصادی قدر کے حامل  پودوں  کے بارے  میں بیداری پیدا کر رہی ہیں۔
  • این ایم پی بی  (نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ) کے ذریعے کسانوں کو 'آیوروید ڈے' سے جوڑنے کے لیے ملک گیر مہم چلائی جا رہی ہے۔

10 نومبر 2023 کو 'آیوروید ڈے' تقریب میں کسان سب سے زیادہ شریک ہوں گے۔ تقریب کا ایک اہم موضوع 'کاشتکاروں کے لیے آیوروید' ہے۔ آیورویدک جڑی بوٹیوں اور پودوں کی کاشت کو اپنی روزی روٹی کا حصہ بنا کر کسان خود انحصار اور بااختیار بن سکتے ہیں۔ کاشتکاروں کو طبی خصوصیات  کے حامل  پودوں کی معاشی اہمیت سے آگاہ کرنے کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔ این ایم پی بی (نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ) کے ذریعے طبی خصوصیات  کے حامل  پودوں کی کاشت میں استعمال ہونے والی خصوصی تکنیکوں کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ 'آیوروید ڈے' کی 'ایک صحت کے لیے آیوروید' مہم میں شامل ہو کر ، ہندوستان کے کسان 'کسانوں کے لیے آیوروید' کے موضوع کو تفصیل سے سمجھ سکیں گے۔

'آیوروید ڈے' کی مرکزی تقریب 10 نومبر 2023 کو پنچکولہ، چندی گڑھ، ہریانہ میں منعقد ہونے والی ہے۔ ملک بھر کے کسان اس تقریب میں شرکت کر کے طبی خصوصیات کے حامل  پودوں کی کاشت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ 'ایک صحت کے لیے آیوروید' مہم کے تحت، ملک بھر کے کسانوں کو ملاقاتوں، بات چیت، تقریبات اور مواصلات کے مختلف ذرائع کے ذریعے حساس بنایا جا رہا ہے۔ ایک مائیکرو ویب سائٹ www.ayurvedaday.org.in کو سی سی آر اے ایس (سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز) نے تیار کیا ہے، جو آیوروید ڈے کے انعقاد کے لیے نوڈل ایجنسی ہے۔ دنیا بھر کے زائرین ’آیوروید ڈے‘ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور ’ایک صحت کے لیے آیوروید‘ مہم سے متعلق مختلف جاری  سرگرمیوں کا حصہ بن سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O4E8.jpg

آیوش کی وزارت ’آیوروید ڈے‘ کو کامیاب بنانے میں سرگرم عمل ہے۔ طلباء اور نوجوانوں کے علاوہ ملک بھر کے کسانوں کو 'آیوروید ڈے' مہم سے جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ گروپ میٹنگز، انفرادی بات چیت، لیکچرز اور ورکشاپس کے ذریعے کسانوں کو ملک بھر سے اس مہم سے جوڑا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں واقع سات آر سی ایف سیز (علاقائی اور  سہولت  فراہم کرنے والے  مراکز) اور 37 ایس ایم پی بیز (اسٹیٹ میڈیسنل پلانٹ بورڈ) کسانوں کو 'آیوروید ڈے' مہم سے جوڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان مراکز سے وابستہ تعاون کار گھر گھر جا کر کسانوں میں طبی خصوصیات کے حامل  پودے تقسیم کر رہے ہیں اور کسانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ آیوش کی وزارت سے وابستہ تمام ادارے اور مختلف وزارتوں کی ٹیمیں ’آیوروید ڈے‘ کو عالمی تقریب کے طور پر منانے کی مسلسل تیاری کر رہی ہیں۔

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.307


(Release ID: 1971596) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Manipuri