کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے سعودی عرب کے ریاض میں 7ویں مستقبل کے سرمایہ کاری پروگرام میں شرکت کی


جناب گوئل نے "آئندہ سرمایہ کاری مینڈیٹ" پر مکمل اجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 25 OCT 2023 6:47PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم  نظام اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، نے 24 سے 25 اکتوبر 2023 کو ریاض، سعودی عرب میں مستقبل کے سرمایہ کاری پروگرام (ایف-II) کے 7ویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ انہوں نے میزبان ملک کے کئی معززین سے بھی ملاقات کی۔ ان معززین میں سعودی عرب  کے وزیر توانائی عزت مآب  شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود، وزیرتجارت ہز ایکسی لینسی   ماجد بن عبداللہ القصابی اور سرمایہ کاری کے وزیر ہز ایکسی لینسی  خالد اے الفالح شامل ہیں۔

جناب پیوش گوئل نے ایف-II کے 7ویں ایڈیشن سے "آنے والا سرمایہ کاری مینڈیٹ"  کے عنوان سے منعقد  ایک مکمل اجلاس میں خطاب کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کے ساتھ "خطرے سے مواقع تک: نئی صنعتی پالیسی کے دور میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے حکمت عملی" کے موضوع پر ایک اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اس کے بعد دو طرفہ ملاقات ہوئی جہاں دونوں متعلقہ وزراء نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔

جناب گوئل نے سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ القصابی اور سعودی عرب کے معدنیاتی وسائل کے وزیر عزت مآب بندر بن ابراہیم الخوریف، این ای او ایم کے سی ای او جناب ندیمی النصر اور عوامی سرمایہ کاری فنڈ(پی آئی ایف) کے گورنرعزت مآب یاسر رومییان کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔یہ  دوطرفہ بات چیت خاص طور پر تجارت اور صنعت کے شعبے میں بہتری سے متعلق  تھی۔

مرکزی وزیر تجارت نے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز میں منعقدہ بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شرکت کی اور ہندوستان کی طرف سے پیش کردہ بہت سے مواقع پر روشنی ڈالی۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت مالی سال23-2022 میں 52.75 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اور فیڈریشن آف سعودی چیمبرز آف کامرس نے تجارتی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے وزیر موصوف کی موجودگی میں مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

جناب پیوش گوئل نے ایف-II کے موقع پر عالمی بینک کے صدر جناب اجے بنگا اور ممتاز کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہندوستانی کاروباری رہنماؤں اور سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کی، جو ہندوستان اور سعودی معیشتوں کا ایک قابل احترام حصہ ہیں۔

سعودی عرب ہندوستان کے اہم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل (ایس پی سی) کے قیام سے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔ سال 2019 میں قائم ہونے والی اس کونسل کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانا ہے۔ اس کونسل کے دو اہم ستون ہیں: 'کمیٹی آن پولیٹیکل، سیکورٹی، سماجی اور ثقافتی تعاون' اور 'کمیٹی آن اکانومی اینڈ انویسٹمنٹ'۔ برطانیہ، فرانس اور چین کے بعد ہندوستان چوتھا ملک ہے جس کے ساتھ ریاض نے اس طرح کی شراکت داری کی ہے۔

اس تناظر میں، جناب گوئل کی موجودگی میں 7ویں ایف-II میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید بڑھانے کی بنیاد رکھی گئی۔

*************

 

 ش ح۔ ج ق ۔ ج ا  

U-274



(Release ID: 1971268) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi