صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے دہلی کے نجف گڑھ میں دیہی صحتی تربیتی سینٹر (آر ایچ ٹی سی) اسپتال کا افتتاح کیا
ہم محترم وزیر اعظم کے سچے جذبے کا مشاہدہ کررہے ہیں جن کی دانشمندی نے نجف گڑھ کے عوام کے لئے ایک سنجیونی کے طور پر اس عالمی نوعیت کے اسپتال کی گنجائش فراہم کی ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ
آج بھی بیشتر شہریوں کو حفظان صحت تک رسائی حاصل ہے اور کسی بھی غریب شخص کو صحت کی سستی دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہئے
دیہی صحت تربیتی مرکز تمام مقامی آبادی اور خاص طور پر محروم اور معاشرے کے بہت زیادہ غریب طبقوں کے لئے ایک طویل مدت تک قائم رہنے والے حفظان صحت کی رسائی کے معاملے کو حل کرےگا،نجف گڑھ میں یہ اسپتال ایک اہم مقام پر قائم ہے جو آس پاس کے73 گاؤں میں رہنے والے 13 لاکھ 65 ہزار کی آبادی کی خدمت کرسکے گا
Posted On:
25 OCT 2023 7:42PM by PIB Delhi
قابل احترام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سب کے لئے صحت کی پالیسی کو آگے لے جاتے ہوئے آج دہلی کے نجف گڑھ میں صحت اور خاندانی بہبو د کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے دیہی صحت تربیتی سینٹر(آر ایچ ٹی سی) اسپتال کا افتتاح کیا۔ یہ مرکزی حکومت کا چوتھا اسپتال ہے۔ اس موقع پر مغربی دہلی کے ممبرپالیمنٹ پرویش ساہیب سنگھ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ آج ہم محترم وزیر اعظم کے سچے جذبے کا مشاہدہ کررہے ہیں جن کی دانشمندی نے نجف گڑھ کے عوام کے لئے ایک سنجیونی کے طور پر اس عالمی نوعیت کے اسپتال کی گنجائش فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ ایک مجموعی نقطہ نظر کے ساتھ کام شروع کیا ہے اور ہمارے وزیر اعظم نے صحیح جذبے اور معنی کے ساتھ صحت اور ترقی کے درمیان ایک رابطہ قائم کیا ہے۔ یہ ہندوستان کے لئے کیا گیا ہے تاکہ بروقت ہم ایک ترقی یافتہ ملک بن سکیں ،ہم آزادی کی 100ویں سالگرہ کو یاد کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ آج سب سے مہذب شہریوں کی حفظان صحت تک رسائی ہوپائی ہے اور اب کسی بھی غریب شخص کو صحت کی سستی دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کسی بھی پائیدار ترقی کی بنیاد اور جڑیں حفظان صحت کی سہولیات میں مضمر ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہندوستان کی میڈیکل سائنس میں ایک طویل تاریخ ہے۔ہم نے ہمیشہ صحیح راستہ اپنایا ہے تاکہ ہم اپنی ثقافت اور عقیدے کو زندہ کرنے کے لیے ہمیشہ صحیح سمت پر قائم رہ سکیں۔’’ آروگیم پرمم بھوگیم سواتھیا سروتھا سدھانم‘‘میں ہماری گہری جڑے سیوا دھرم یعنی،بیماریوں سے آزادی حتمی منزل ہے اور اچھی صحت ہر دوسری دولت کو حاصل کرنے کے لئے اچھی صحت بنیاد ہے۔
ہر ایک کو صحت کا ایک مضبوط نظام فراہم کرنے کے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا اس اسپتال کا کلیدی مقام نجف گڑھ میں ہے جو دیہی صحت تربیتی مرکز تمام مقامی آبادی اور خاص طور پر محروم اور معاشرے کے بہت زیادہ غریب طبقوں کے لئے ایک طویل مدت تک قائم رہنے والے حفظان صحت کی رسائی کے معاملے کو حل کرےگا،نجف گڑھ میں یہ اسپتال ایک اہم مقام پر قائم ہے جو آس پاس کے73 گاؤں میں رہنے والے 13 لاکھ 65 ہزار کی آبادی کی خدمت کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ادویات، سرجری، پرسوتی اور امراض نسواں، اطفال، آئی سی یو، این آئی سی یو، پی آئی سی یو، ای این ٹی، امراض چشم، بلڈ بینک وغیرہ کی خدمات بشمول متعدد تشخیصی اور ریڈیولاجیکل سہولیات کی فراہمی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ نجف گڑھ کے ہمارے بھائی اور بہنیں کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ دہلیز پر خدمات اور یہ عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ہمارے لوگوں کی زندگیوں میں بہت آسانی پیدا کرے گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اس اسپتال میں آیوش خدمات کی فراہمی ہندوستان کی مجموعی مربوط انسانی خدمات کے اصول کو اپناتی ہے ۔ہم نے ملک میں باصلاحیت طبی پیشہ ور افراد یا ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد کی دستیابی کو یقینی بنایا ہےاور ہماری حکومت نے پی ایم جن ایوشدھی یوجنا کے انقلاب کے ذریعہ سبھی کے لئے دواؤں کی آسانی سے دستیابی کو یقینی بنایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لازمی دواؤں کی نظر ثانی شدہ قومی فہرست کے ساتھ ہم نے اپنی فہرست میں 384 دواؤں کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیوشمان بھارت کی وجہ سے اب غریبوں تک بہترین معیار اور سستی حفظان صحت کی خدمات پہنچ پائی ہے۔
ممبر پالیمنٹ پرویش سنگھ نے کہا کہ آر ایچ ٹی سی اسپتال نجف گڑھ کے عوام کا ایک دیرینہ خواب رہا ہے اور اس کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ہم مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ا نہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آر ایچ ٹی سی اسپتال شروع میں صرف سو بستر والے اسپتال کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس کی گنجائش بعد میں بڑھا کر 163 بستر والی کردی گئی۔
پس منظر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کی طرف سے نجف گڑھ علاقے میں 2018 میں پہلی بار منظور کئے گئے آر ایچ ٹی سی اسپتال نجف گڑھ اور اس کے آس پاس کے 73 گاوؤں کی صحت کی ضرورت کو پورا کرےگا اس163 بستر والے اسپتال میں او پی ڈی ریڈیو لاجی ، دن رات ایمرجنسی خدمات میڈیسن وارڈ، گائینالوجی وارڈ،ہڈیوں کا وارڈ، سرجری اور آئی سی یو جیسی سہولیات ہوں گی۔
یہ اسپتال آس پاس کی خواتین اور بچوں کو حفظان صحت کی خدمات فراہم کرےگا ۔یہ ذہنی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بھی خصوصی طور پر خدمات فراہم کرسکےگا۔ آیوش ، ڈینٹل اور فیملی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کو خصوصی حفظان صحت کی خدمات فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ سرجری ، ماہر امراض اطفال، امراض چشم، ماہر امراض جلد، گائناکالوجسٹ، ای این ٹی اور آرتھوپیڈک ماہر اور دیگر خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔ حکومت ہند کی سولر اسکیم کے فروغ میں اس اسپتال کی چھت پر آن لائن گرڈ سولر پی وی سسٹم، سولر ہاٹ واٹر جنریٹر، ایچ وی اے سی پلانٹ روم اور تین واٹر کولڈ اسکرو چلر لگائے گئے ہیں۔
فائر کنٹرول سسٹم، بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم، خودکار دھوئیں اور آگ کا پتہ لگانے اور کنٹرول کرنے کے نظام کے ساتھ ساتھ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی لگائے گئے ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ رولی سنگھ،اس موقع پر ڈاکٹر جی کوسالیہ، ڈائرکٹر، آر ایچ ٹی سی اور وزارت صحت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
***********
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.276
(Release ID: 1971241)
Visitor Counter : 118