قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے احمد آباد میں آدی مہوتسو کا افتتاح کیا اور برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا
آدی مہوتسو کے ذریعہ سے ایک تعاون پر مبنی تحریک چلائی جا رہی ہے جس میں قبائلیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے منفرد روایتی فن کے تحفظ کے لیے شکل دی گئی ہے:جناب ارجن منڈا
Posted On:
25 OCT 2023 10:35PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے آج احمد آباد میں آدی مہوتسو کا افتتاح کیا اور بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 10 روزہ بڑی تقریب کا اہتمام ٹی آر آئی ایف ای ڈی (ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا، قبائلی امور کی مرکزی وزارت) کے ذریعے احمد آباد ہاٹ، وسترا پور، احمد آباد میں کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول کا موضوع ’’قبائلی کاروباری، دستکاری، ثقافت اور تجارت کا جشن‘‘ ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا،’’ملک بھر کی مختلف قبائلی بستیوں میں ڈیزائن کیے گئے متنوع روایتی دستکاری کے ساتھ ساتھ برسوں سے محفوظ کیے گئے فن کو آدی مہوتسو میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ اس ذریعے سے ایک تعاون پر مبنی تحریک چلائی جا رہی ہے۔ قبائلیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے منفرد روایتی فن کے تحفظ کے لیے شکل دی گئی۔ ’آدی مہوتسو‘ کا مقصد پورے ملک میں قبائلی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ وزیر موصوف نے اس دس روزہ قبائلی میلے میں آرٹ ورک، اور دیگر مصنوعات کے علاوہ لوگوں کو قبائلی کھانوں، دستکاریوں کے ذریعے امیر اور مقامی قبائلی ثقافت کا تجربہ کرنے اورکی دعوت دی۔
آدی مہوتسو میں 100 اسٹالز کے ذریعے قبائلی دستکاری، آرٹ،مصوری ، فیبرک، زیورات، کھانوں اور بہت کچھ سامان کی نمائش کے ساتھ فروخت کے للئے سامان بھی رکھا گیا ہے۔ میلے میں ملک بھر سے 200 سے زائد قبائلی کاریگر اور فنکار حصہ لے رہے ہیں۔میلے میں آنے والے لوگ قبائلی ہندوستان کے بہترین نمونے لے سکتے ہیں - مہاراشٹر کی مشہور وارلی مصوری سے لے کر لداخ کے گرم اونی تک، تامل ناڈو کی مختلف جڑی بوٹیاں اور مسالوں تک شمال مشرقی ہندوستان سے خصوصی شہد اور نامیاتی پیداوار تک؛ مشہور توڈا کڑھائی سے لے کر آسام سے موگا سلک اور ناگالینڈ سے نامیاتی پیداوار۔ اہم جھلکیوں میں وان دھن وکاس کیندرز ہوں گے جو اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کر رہے ہیں۔ یہ تہوار ایک ہی تھیٹر کے نیچے چھوٹے ہندوستان کا مجموعہ ہے۔
اس موقع پر ممبر پالیمنٹ رمیلا بین بارا،حکومت گجرات کے قبائلی ترقی کے وزیر ڈاکٹر کبیر بھائی ڈنڈوربھی موجود تھے۔
***********
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.278
(Release ID: 1971224)
Visitor Counter : 93