وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خصوصی مہم 3.0 کی وسط مدتی پیش رفت کے موضوع پر میڈیا سے خطاب کیا
اب تک 26090 مقامات پر صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں 8.5 لاکھ سے زائد طلبااور اساتذہ نے حصہ لیا: اسکولی تعلیم اور خواندگی کے سکریٹری، جناب سنجے کمار
Posted On:
25 OCT 2023 5:00PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)سائنس اور تکنالوجی کی وزارت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کے دفتر، پی پی (ڈی او پی ٹی)، اور ایٹمی توانائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دہلی میں واقع نیشنل میڈیا سینٹر میں، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس کے دوران خصوصی مہم 3.0 کی وسط مدتی پیش رفت کے موضوع پر میڈیا سے خطاب کیا۔
اسکولی تعلیم اور خواندگی کے سکریٹری جناب سنجے کمار؛ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سری نواس؛ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب انوراگ جین؛ آئی ٹی بی پی کے ڈائرکٹر جنرل جناب انیش دیال سنگھ؛ پی آئی بی کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ شیفالی بی شرن؛ دیگر نوڈل افسران اور وزارت کے افسران بھی اس پریس بریفنگ کے دوران موجود تھے۔
ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران مجموعی طور پر 776 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر آمدنی حاصل کی جا چکی ہے۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پھیلانے کی غرض سے کوڑا کرکٹ صاف کرنے کے سلسلے میں ترغیبات کی فراہمی کا بھی ذکر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بس کے سائز کی ایک بڑی موٹر گاڑی تیار کی گئی ہے جس کا نام ’ری سائیکلنگ آن وہیلس‘ رکھا گیا ہے، جو ایک مختصر مدت کے اندر کوڑا کرکٹ کو ازسر نو قابل استعمال بناتی ہے اور خام مٹیرئیل کو باہر نکالتی ہے جسے بعد ازاں کاغذ اور پلاسٹک کی صنعتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ہی وقت میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگاتی ہے اور سرمایہ بھی فراہم کرتی ہے۔
جناب سنجے کمار نے خصوصی مہم 3.0 سے متعلق اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے (ڈی او ایس ای ایل) کی حصولیابیاں پیش کیں۔ اپنی پرزنٹیشن میں، انہوں نے بتایا کہ صفائی ستھرائی سے متعلق مہم اب تک 26090 (84 فیصد) مقامات پر منعقد کی جا چکی ہے جس میں 8.5 لاکھ سے زائد طلبا اور اساتذہ شرکت کر چکے ہیں۔ انہوں نے مہم کے خاتمے تک 30934 مقامات کے ہدف کی تکمیل کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا، اور سبھی کو یہ یاد دلایا کہ ایک صاف ستھرابھارت محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک مشترکہ عہدبندگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا ایک سال میں 220 دن اسکول جاتےہیں، اور اگر وہ صاف ستھرا ماحول دیکھیں اور اس میں کام کریں تو سووَچھتا ان کے لیے عادت بن جائے گی۔
جناب کمار نے یہ بھی کہا کہ زیر التواء معاملات کے نپٹارے میں، محکمے نے عوامی شکایات کی اپیلوں میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے اور عوامی شکایات کو نمٹانے میں اس نے 91 فیصد کامیابی حاص کی ہے۔انہوں نے اس بات کابھی ذکر کیا کہ سرحدی علاقوں/ ایل ڈبلیو ای اضلاع/پہاڑی علاقوں/ ریگستانی علاقوں میں واقع اسکولوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جناب کمار نے ان بہترین طریقہ ہائے کار بھی ساجھا کیے جن پر عمل کیا گیا۔ ان میں اسکولوں میں شرم دان، ڈیوائن وال، ماڈل بال واٹِکا، ایکو کلبس کی معلومات، وغیرہ شامل ہیں۔
پرزنٹیشن ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:253
(Release ID: 1971170)
Visitor Counter : 70