امور داخلہ کی وزارت

ومرش 2023۔ پولیس کے لئے فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال پر قومی ہیکتھون کا آج نئی دہلی میں انعقاد


ہیکتھون ومرش 2023 کے ایک ٹیزر اور اور ویب سائٹ  https://vimarsh.tcoe.inکا بھی آج ڈائرکٹر جنرل بی پی آر اینڈ ڈی نے افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں ہندوستان کوسائبر اعتبار سے محفوظ بنانا وزارت داخلہ کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے

نو پروبلم اسٹیٹمنٹس وضع کئے گئے ہیں اور ڈی او ٹی اپنی ذیلی کمپنی ٹیلی کوم سینٹر آف ایکسیلنسز (ٹی سی او ای) کے ساتھ مل کر طلبا ، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے ساتھ ہیکتھون کے انعقاد کے لئے بی پی آر اینڈ ڈی سے اشتراک کررہا ہے

ہیکتھون میں آئیڈیاز اسکریننگ کے تین مرحلے ہوں گے۔ مرحلہ ایک اور مرحلہ دو ورچوئل طریقے سے منعقد ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے کا انعقاد فزیکل طریقے سے ہوگا جہاں فائیو جی ٹسٹ ہیڈ، پرائیویٹ نیٹ ورکس اور لیب دستیاب ہوں گے

ہر پروبلم اسٹیٹمنٹ کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے انعام کے لئے ایک ایک فاتح کے نام کا اعلان فروری 2024 میں مکمل اجلاس کے دوران کیا جائے گا

Posted On: 25 OCT 2023 5:16PM by PIB Delhi

پولیس کے لئے فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال پر قومی ہیکتھون ومرش 2023 کا پہلا پروگرام https://vimarsh.tcoe.in کا افتتاح ڈائرکٹر جنرل ، بیورو آف پولیس ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ جناب بالا جی شریواستو نے کیا۔ چیئرمین ٹیلی کوم سینٹر آف ایکسیلیینس جناب اجے کمار ساہو، ڈائرکٹر (جدت کاری)بی پی آر اینڈ ڈی محترمہ ریکھا لوہانی اور سی ای او انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (14سی) جناب راجیش کمار اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں ہندوستان کو سائبر اعتبار سے محفوظ بنانا وزارت داخلہ کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔

بی پی آر اینڈ ڈی سی نے وزارت داخلہ کے سینئر آف ایکسیلنس کو ایم ایچ اے کے اندر فائیو جی ایپلی کیشنز کے استعمال کے لئے منتخب کیا ہے لہذا بی پی آر اینڈ ڈی قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کو درپیش چیلنجوں اور معاملات کے ازالے کے لئے مطلوبہ آلات اور دیگر سامان کے فروغ کے مقصد سے فائیو جی پر ہیکتھون کا اہتمام کررہا ہے۔ ہیکتھون میں نو پروبلم اسٹیٹمنٹ وضع کئے گئے ہیں اور ڈی او ٹی اپنی ذیلی کمپنی ٹیلی کوم سینٹر آف ایکسلینسز (ٹی سی اوای) کے ساتھ مل کر طلبا اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کے ساتھ ہیکتھون کے انعقاد کے لئے بی پی آر اینڈ ڈی کے ساتھ کام کررہا ہے۔

ہیکتھون میں آئیڈا اسکریننگ کے تین مرحلے ہوں گے۔ پہلا اور دوسرا مرحلہ ورچوئل طریقے سے ہوگا اور تیسر مرحلہ فزیکل طریقے سے ہوگا جہاں فائیو جی ٹسٹ بیڈ، پرائیویٹ نیٹ ورکس اور لیب دستیاب ہوں گے۔ ہر پروبلم اسٹیمنٹ میں جیتنے والے ایک ایک افراد کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا انعام دیا جائیگا۔ اور جیتنے والوں کے کاموں کا اعلان فروری 2024 میں مکمل اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈھائی لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جو جیتنے والے آئیڈیاز کو تیاری کے مرحلے میں اور عمل آوری کے لئے استعمال کئے جاسکیں گے۔

*******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:247



(Release ID: 1971122) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Assamese