وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اسپیشل فورس ٹریننگ اسکول کو ایک جدید ترین عمودی ونڈ ٹنل مہیا كی گئی

Posted On: 25 OCT 2023 5:12PM by PIB Delhi

اسپیشل فورسز کے تربیتی انفراسٹرکچر کا دائرہ وسیع كرنے اور تیز اور بے قابو حالات كا مقابلہ كرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام كے طور پر ہماچل پردیش كے بکلوہ میں اسپیشل فورسز ٹریننگ اسکول (ایس ایف ٹی ایس) کو ہندوستانی فوج کی پہلی عمودی ونڈ ٹنل (وی ایم ٹی) مہیا كی گئی ہے۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے عملی طور پر اس سہولت گاہ کا افتتاح کیا۔ جدید ترین ونڈ ٹنل مسلح افواج کے اہلکاروں کی کمبیٹ فری فال(سی ایف ایف) کی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستانی فوج میں انقلاب آفرینی کے جاری عمل كے ایک حصے کے طور پر، ٹیکنالوجی کو تربیت کے طریقہ کار میں شامل کیا جا رہا ہے۔ وی ڈبلیو ٹی کی تنصیب بھی اسی سمت میں ایک قدم ہے۔ فری فال سمیلیٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے وی ڈبلیو ٹی مختلف سی ایف ایف حالات کو ترتیب دیتے ہوئے مخصوص رفتار كے ساتھ ہوا کا ایک کالم بناتا ہے۔ یہ نظام ایک کنٹرول شدہ ماحول پیش کرتا ہے، جو تربیت حاصل کرنے والوں کو اس قابل بناتا ہے كہ وہ حقیقی زندگی کے بے قابو حالات کی تقلید کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں۔

ایس ایف ٹی ایس میں سی ایف ایف كے تربیتی نصاب میں وی ڈبلیو ٹی کا انضمام متعدد ترغیبات سامنے لاتا ہے۔ یہ نظام مختلف بے قابو منظرناموں کی تقلید کرتا ہے جو کہ ہوا سے چلنے والے آپریٹنگ ماحول میں مختلف حالات پر انفرادی رد عمل کا اندازہ لگانے میں اہم ہے۔ یہ ہوا میں ممکنہ عدم استحکام کو کم کرتا ہے اور پیراشوٹ کی تعیناتی کے دوران اس طرح تربیت حاصل کرنے والوں کی مدد کرتا ہے کہ وہ فری فال كنڈیشن كے عادی بن جاءیں۔ وی ڈبلیو ٹی نہ صرف ابتدائی حصہ لینے والوں کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ تجربہ کار فری فالرز اور سی ایف ایف انسٹرکٹرز کو جدید تربیت فراہم کرنے کا ایک غیر معمولی وسیلہ بھی ہے۔

اولین وی ڈبلیو ٹی کی تنصیب ہندوستانی فوج میں تربیتی انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے موجودہ محرک کے مطابق ہے۔ یہ پراجیکٹ جو ہندوستانی فوج میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیكٹ ہے، خصوصی دستوں کو جنگی فری فال پر نقلی تربیت فراہم کرے گا۔ یہ مستقبل کے لیے تیار ہندوستانی فوج کی آپریشنل تیاریوں کا دائرہ نہایت وسیع  كرنے کے لیے تیار ہے۔ اس كا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خصوصی دستے موجودہ اور مستقبل کے میدان جنگ کے عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ یہ تیز تر اور زیادہ درست تربیتی نتائج کا حامل ہے۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:245


(Release ID: 1971093) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi