ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مشن Life کے تحت 22 سے 24 اکتوبر تک بیداری سرگرمیاں
Posted On:
25 OCT 2023 4:55PM by PIB Delhi
مشن Life (ماحولیات کے لئے طرز حیات) کا افتتاح وزیر اعظم نے بیس اکتوبر 2022 کو کیوڈیا،گجرات میں کیا تھا جس میں آسان اقدامات کے ذریعہ انفرادی طور پر لوگوں کے رویے میں تبدیلی لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ماحولیات جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت مشن لائف کی قومی سطح پر عمل آوری اور تال میل کے لئے نوڈل وزارت ہے۔ ماحولیات کے لئے سازگار طرز زندگی جی ٹوئنٹی کانفرنس میں توجہ طلب چار اہم شعبوں میں سے ایک تھا۔
مشن لائف کے تحت ڈبلیو ڈڈبلیو ایف، ای آئی اے سی پی پی سی ۔ آر بی، ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے بائیس اکتوبر 2023 کو کوآپریٹیو گراؤنڈ درگا پوجا سمتی، سی آر پارک، میلہ گراؤنڈ ، نئی دہلی میں بیداری کی سرگرمیاں انجام دیں، درگا اشٹمی کے مبارک موقع پر سی آر پارک میں درگاپوجا کے لئے اکھٹا لوگوں میں بڑا جوش وخروش دیکھنے میں آیا وہاں بنائے گئے فوٹو بوتھ پر لوگوں نے فوٹو کھنچوائے اور ماحولیات کے لئے سازگار طرززندگی کے بارے میں بیداری حاصل کی۔ 23 اکتوبر کو مشن لائف نے لودھی کالونی میں بیداری لانے سے متعلق پروگرام کئے۔ اسکون ٹمپل، لوٹس ٹمپل اور جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ( شری رام دھارمک سمیتی کے تعاون سے) بیداری کی مہم چلائی گئی۔ بیداری کے ان پروگراموں میں ایک لاکھ سےز یادہ لوگوں نے حصہ لیا۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:246
(Release ID: 1971079)
Visitor Counter : 53