کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لنکج  نیلامیوں  کے لئے  کول انڈیا لمیٹڈ کا نیلامی کلینڈر


نیلامی کلینڈر  کوئلہ استعمال کرنے والوں کو کوئلے کے حصول کی منصوبہ بندی میں مدد کرتا ہے

Posted On: 25 OCT 2023 4:50PM by PIB Delhi

حرارتی بجلی گھروں ،  غیر منضبط  سیکٹر (ایم آر ایس)  اور  ریاست  کی نامزد ایجنسی  کے لئے  کوئلے کی سپلائی  پہلے  کوئلے کی تقسیم  کی نئی پالیسی 2007  (این سی ڈی پی)  کے زریعہ  منضبط کی جاتی تھی۔

اس کے بعد  بجلی کے سیکٹر  اور  غیر منضبط سیکٹر کے لئے  این سی ڈی پی  کے کوئلے کے رابطوں  کی  فراہمی  کو  2017  میں  ایک نئے نظام ، شکتی پالیسی سے بدل دیا گیا اور  غیر منضبط سیکٹر  کے لئے  2017  میں  پالیسی  رہنما خطوط کے تحت  این آر ایس  کے لئے  کوئلے کی نیلامی  کے لنکج کی فراہمی کی جانے لگی۔

شکتی پالیسی اور  این  آر ایس کے لئے پالیسی رہنما خطوط بجلی  / غیر بجلی کے سیکٹر  کو  کوئلے کے لنکج مختص کرنے کا نظام  نیلامی کے عمل کے ذریعہ  جواب دہ ، منصفانہ اور شفاف بنایا گیا ہے۔

شکتی  بی کے  ضابطہ  (iii) اور  شکتی  بی کے ضابطے  (viii) (اے) اور  این آر ایس  کے لئے  کوئلے  کے لنکج کی نیلامی  کوئل انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)  کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ سی آئی ایل  نے ،  شکتی پالیسی  اور  این آر ایس  لنکج  نیلامی پالیسی  پر عمل در آمد کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ :  (https://www.coalindia.in/our-business/marketing-and-sales/general-notices/)  پر مذکورہ بالا  تین زمروں  کے تحت  لنکج نیلامیوں کے لئے امکانی  نیلامی کا کلینڈر  اپ لوڈ کیا ہے۔

نیلامی کا یہ کلینڈ ر امکانی  وقت کے  شیڈیول فراہم کرتے ہیں، جس کے دوران  ایک سال میں  سی آئی ایل کے ذریعہ ان تینوں زمر وں  میں لنکج  نیلامی  کی جائیں گی۔ نیلامی کے  یہ  کلینڈر کوئلہ استعمال کرنے والوں کو  ایک جواب دہ ،  ذمہ دار ، منصفانہ اور شفاف  نیلامی کے عمل کے ذریعہ ان لنکج  نیلامی  کے تحت  اپنی ضرورت کے مطابق کوئلے کے حصول کے لئے  منصوبہ بندی کرنے  میں مدد کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-235


(Release ID: 1970943) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi