وزارت دفاع
مختصر تعارف گوا میری ٹائم کانکلیو (جی ایم سی) – 2023
ہندوستانی بحریہ کی ’’بحری سوچ کو بروئے کار لانے‘‘ کی پہل
Posted On:
25 OCT 2023 4:23PM by PIB Delhi
گوا میری ٹائم کانکلیو (جی ایم سی) – 2023 کا چوتھا ایڈیشن 29 سے 31 اکتوبر 2023 تک ہندوستانی بحریہ کے ذریعے نیول وار کالج، گوا کے زیراہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جی ایم سی ہندوستانی بحریہ کی آؤٹ ریچ پہل ہے جو نتائج پر مبنی بحری سوچ کو حاصل کرنے کے لیے بحری سلامتی کے کارکنوں اور ماہرین تعلیم کی اجتماعی حکمت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک کثیر القومی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔دو سالہ تقریب کے پچھلے ایڈیشنز سال 2017، 2019 اور 2021 میں منعقد کیے گئے تھے اور یہ شراکت دار میری ٹائم ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بحریہ کے سربراہوں/ میری ٹائم ایجنسیوں کے سربراہان کی طرف سے عصری اور مستقبل کے بحری چیلنجوں سے نمٹنے پر مبنی حکمت عملی پیش کرنے کے لیے ایک فورم فراہم کرتا ہے۔
جی ایم سی کے اس سال کے ایڈیشن کا تھیم ’’بحر ہند کے علاقے میں بحری سلامتی: مشترکہ بحری ترجیحات کو تعاون پر مبنی تخفیف کے فریم ورک میں تبدیل کرنا‘‘ ہے، جسے حاصل کرنے کے لیے بحر ہند کے علاقے (آئی او آر) میں بحری سلامتی کے لیے سمندری ڈومین میں ’ہم آہنگی اور تعاون کی کوششوں‘ کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اخذ کیا گیا ہے۔ جی ایم سی-23 میں ہندوستانی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار بنگلہ دیش، کوموروس، انڈونیشیا، مڈغاسکر، ملائیشیا، ماریشس، میانمار، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا اور تھائی لینڈ سمیت بحر ہند کے 12 ساحلی ممالک کی بحریہ کے سربراہان/ بحری دستوں کے سربراہان/ سینئر نمائندوں کی میزبانی کریں گے۔ عزت مآب رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونے کی رضامندی دی ہے اور وہ جی ایم سی-23 کا کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔
کانکلیو کے شرکاء اس کے چار اجلاس میں ممتاز مقررین اور موضوع کے ماہرین کے ساتھ بات چیت سے مستفید ہوں گے، جس کے دوران درج ذیل پر توجہ مرکوز کی جائے گی:
- آئی او آر میں بحری سلامتی کے حصول کے لیے ضابطہ کاری اور قانونی فریم ورکس میں فرق کی نشاندہی
- سمندری خطرات اور چیلنجز کی اجتماعی تخفیف کے لیے مشترکہ کثیر جہتی بحری حکمت عملی اور جی ایم سی اقوام کے لیے آپریٹنگ پروٹوکول کی تشکیل
- آئی او آر میں مہارت کے مرکز کے ساتھ تعاون پر مبنی تربیتی پروگراموں کی شناخت اور قیام
- آئی او آر میں موجودہ کثیرالجہتی تنظیموں کے ذریعے اجتماعی بحری قابلیت پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی سرگرمیاں۔
کانکلیو کے ایک حصہ کے طور پر، آنے والے معززین کو ’’میک ان انڈیا نمائش‘‘ میں ہندوستان کی دیسی جہاز سازی کی صنعت کا مشاہدہ کرنے اور دیسی جنگی جہازوں کے ساتھ ساتھ گہرائی میں غرقاب جہاز کو بچانے (ڈی ایس آر وی) کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
اپنے چوتھے ایڈیشن میں، گوا میری ٹائم کانکلیو آئی او آر میں علاقائی سلامتی کے چیلنجوں کے علاقائی حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، اور مشترکہ میری ٹائم ترجیحات کو تعاون پر مبنی تخفیف کے فریم ورکس میں تبدیل کرکے ایک ’نتائج پر مبنی‘ فورم بننے کی اپنی جستجو کو پورا کرتا ہے۔
************
ش ح۔ق ت ۔ر ا
(U.No. 234)
(Release ID: 1970941)
Visitor Counter : 135