محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’خصوصی مہم 3.0: وزارت محنت اور روزگار کی کام کی جگہ کی کارکردگی اور معیار کو بڑھانے والا 3 ہفتے کا تبدیلی پیدا کرنے والا سفر‘‘

Posted On: 25 OCT 2023 2:55PM by PIB Delhi

سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء کاموں  کو کم کرنے کے لیے ’خصوصی مہم 3.0‘ کے نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک کا ہے۔ عمل درآمد کے مرحلے کے تیسرے ہفتے تک کے عرصے میں، یعنی 23  اکتوبر، 2023  تک محنت اور روزگار کی وزارت نے مہم کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے کافی پیش رفت کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزارت نے عوامی شکایات اور پی ایم او کے حوالہ جات کو نمٹانے کے ساتھ ساتھ مخصوص جگہوں کی صفائی اور جگہ خالی کرنے میں 100فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اس دوران، 3,49,647 فزیکل فائلوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور 1,55,432 فائلوں کو وزارت، اس سے منسلک، ماتحت اور خودمختار تنظیموں نے ختم کیا۔ ڈیجیٹل فائلوں کے دائرے میں، وزارت نے 4,625 ای فائلوں کا مکمل جائزہ لیا ہے، جس میں سے 1,766 کو مؤثر طریقے سے بند کردیا گیا ہے۔ مزید برآں، ہدف کے طور پر مقرر کردہ 3,092 عوامی شکایات کی اپیلوں میں سے، مہم کے ان تین ہفتوں کے دوران  2,848 کو حل کیا گیا ہے۔

’خصوصی مہم 3.0‘ ایک جامع اقدام ہے جس میں وزارت محنت اور روزگار نے ملک بھر میں اپنی تمام منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں تک اپنی رسائی کا احاطہ کیا  ہے۔ مہم کا باضابطہ طور پر آغاز تیاری کے مرحلے کے ساتھ ہوا، جو 15 سے 30 ستمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے کے دوران مختلف زمروں میں مخصوص اہداف کی نشاندہی کی گئی۔ اس مہم کے مشن کا مرکز بیک لاگ کو کم کرنا، مقامی وسائل کو ہموار کرنا، اور کام کی جگہ کے ماحول کے مجموعی معیار کو بلند کرنا ہے۔

وزارت نے اپنے منسلک دفاتر/ ماتحت دفاتر/ خودمختار تنظیموں کے ساتھ مل کر مختلف سوشل میڈیا پورٹلز بشمول ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر ایس سی ڈی پی ایم کی کوششوں اور کامیابیوں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی ہے۔

************

ش ح۔ق ت  ۔ر ا

 (U.No. 224)


(Release ID: 1970827) Visitor Counter : 78


Read this release in: Hindi , English , Telugu