محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صنعتی کارکنوں کے لیے صارف قیمت کا اشاریہ (2016=100) – اگست 2023

Posted On: 30 SEP 2023 8:30PM by PIB Delhi

ملک کے 88 اہم صنعتی مراکز میں 317 بازاروں سے جمع کی گئی خوردہ قیمتوں کی بنیاد پرصنعتی کارکنوں کے لیے صارف قیمتوں کا اشاریہ ہر ماہ لیبر بیورو کے ذریعے مرتب کیا جاتا ہے، جو کہ وزارت محنت اور روزگار کے منسلک دفتر ہے۔ یہ اشاریہ 88 مراکز اور کل ہند سطح کے لیے مرتب کیا جاتا ہے اور اگلے مہینے کے آخری کام کے دن جاری کیا جاتا ہے۔ ماہ اگست 2023 کا اشاریہ اس پریس ریلیز میں جاری کیا جا رہا ہے۔

اگست 2023 کے لیے آل انڈیا سی پی آئی –Iآئی ڈبلیو 0.5 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 139.2 (ایک سو انتالیس اعشاریہ دو) ہو گیا۔ ماہ بہ ماہ فیصد کی تبدیلی کی بنیاد پر، پچھلے مہینے کے مقابلے  اس میں 0.36 فیصدکی کمی آئی ہے، جبکہ ایک سال پہلے اسی مہینے کے دوران 0.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خوراک اور مشروبات کے گروپ نے موجودہ انڈیکس میں ریکارڈ کی گئی کمی میں سب سے زیادہ حصہ ڈالا، جس نے کل تبدیلی میں 0.71 فیصد پوائنٹس کا حصہ ڈالا۔ آئٹم کی سطح پر، گندم، پولٹری/چکن، مرغی کے انڈے، کپاس کے بیجوں کا تیل، سیب، بیگن، گوبھی، ہری مرچ، ادرک، بھنڈی، ٹماٹر، گھریلو بجلی، مٹی کا تیل وغیرہ انڈیکس میں کمی کے ذمہ دار رہے۔ اس کے برعکس، چاول، ارہر کی دال، پیاز، زیرہ، پکا ہوا کھانا، ٹیلرنگ فیس، اسکول اور آئی آئی ٹی کی کتابیں، پرائیویٹ ٹیوٹر/کوچنگ سینٹر کی فیس، کالج اور اسکول/آئی آئی ٹی ٹیوشن اور دیگر فیس، اسٹیشنری وغیرہ  نے انڈیکس میں کمی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

مرکز کی سطح پر، جے پور کے انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ 4.8 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ دیگر میں 3 مراکز میں 3 سے 3.9 پوائنٹس، 11 مراکز میں 2 سے 2.9 پوائنٹس، 13 مراکز میں 1 سے 1.9 پوائنٹس اور 22 مراکز میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس، کٹک میں زیادہ سے زیادہ4.4 پوائنٹس کا اضافہ درج  کیا گیا، اس کے بعد جالندھر میں 4.0 پوائنٹس اور دادرا اور نگر حویلی اور کولم میں 3.7 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ دیگر کے درمیان،3 مراکز میں 2 سے 2.9 پوائنٹس، 9 مراکز میں 1 سے 9 پوائنٹس اور 18 مراکز میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ باقی 4 مراکز کے اشاریے مستحکم رہے۔

اگست 2023 میں سال بہ سال مہنگائی6.91 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ ماہ یہ 7.54 فیصد اور ایک سال قبل اسی مہینے میں5.85 فیصد تھی۔ اسی طرح خوراک کی افراط زر کی شرح گزشتہ ماہ 11.87 فیصد کے مقابلے میں 10.6 فیصد رہی،جبکہ ایک سال قبل اسی ماہ کے دوران یہ 6.46 فیصد تھی۔

سی پی آئی-آئی ڈبلیو کی بنیاد پر سال بہ سال افراط زر (خوراک اور عمومی)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ECZG.jpg

 

جولائی، 2023 اور اگست ، 2023 کے لیے آل انڈیا گروپ وار سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو

 

نمبر شمار

گروپس

2023جولائی

2023 اگست

I

خوراک اور مشروبات

145.1

143.3

II

پان، سپاری، تمباکو اور نشہ آور اشیاء

156.3

156.6

III

کپڑے اور جوتے

138.0

138.4

IV

ہاؤسنگ

125.7

125.7

V

ایندھن اور روشنی

181.0

179.3

VI

متفرقات

132.8

133.7

 

عمومی اشاریہ

139.7

139.2

 

سی پی آئی –آئی ڈبلیو گروپ اشاریہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WJQA.jpg

 

ستمبر 2023 مہینے کے لیے سی پی آئی-آئی ڈبلیو کا اگلا شمارہ 31 اکتوبر 2023 بروز منگل کو جاری کیا جائے گا۔ یہ دفتر کی ویب سائٹ www.labourbureau.gov.in  پر بھی دستیاب ہوگا۔

*************

ش ح۔م م۔ ت ع

U-212


(Release ID: 1970695) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Marathi , Hindi