وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع تیز پور، آسام پہنچے وہ دسہرہ اروناچل پردیش میں فوجیوں کے ساتھ منائیں گے


جناب راج ناتھ سنگھ کی تیز پور میں چوتھے  کور ہیڈ کوارٹرز پر برکھانا کے دوران فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر دفاع نے مسلح افواج اور ان کے کنبوں والوں کی ملک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا

Posted On: 23 OCT 2023 8:50PM by PIB Delhi

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 23 اکتوبر 2023 کو تیز پور ، آسام پہنچے۔ اروناچل پردیش میں فوجیوں کے ساتھ دسہرہ منانے اور شستر پوجا کرنے سے قبل وہ تیز پور کے دورے پر آئے ہیں ۔ یہاں پہنچنے پر وزیر دفاع نے چوتھے کور کے ہیڈکوارٹرز پر برکھانا کے دوران فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، جنرل آفیسر مانڈنگ انچیف (جی او سی۔ ان۔ سی ) ایسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آرپی کلٹا، چوتھے کور کے جی او سی لیفٹننٹ جنرل منیش ایری اور دیگر اعلیٰ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

اپنی تقریر میں وزیر دفاع نے برکھانا کے تصور کی تعریف کی اور کہا کہ اس میں ہر عہدے کے لوگ ایک ساتھ ایک خاندان کی طرح کھانا کھاتے ہیں۔ یہاں پر کھانا میں آپ لوگوں کے درمیان ہونے سے یہ لگتا ہے کہ ایسے عہدے کے علاوہ ہم ایک خاندان کی طرح بھی ہیں اور ملک کے رکھوالے ہیں۔

وزیر دفاع نے ہندوستانی فوج کو بھائی چارے اور اتحاد کی اصل مثال قرار دیا کیونکہ یہاں الگ الگ ریاستوں اور ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے جوان ایک ہی بیرک میں اور ایک ہی یونٹ میں مل کر کام کرتے ہیں۔ انھوں نے مسلح فوجیوں اور ان کے کنبوں کی عظیم قربانیوں کو سراہا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی بہادری اور عزم کا ساری دنیا میں اعتراف کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بابصیرت قیادت میں دنیا بھر میں ہندوستان کا وقار بڑھاہے اور ایک مضبوط فوج اس کی بنیادوں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ 2027 تک ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی تین معیشتوں میں سے ایک ہوگا۔

رکھشا منتری نے اٹلی کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کیا جہاں انھوں نے نائک یشونت گھڑکے اور دیگر ہندوستانی سپاہیوں کی یاد میں تعمیر کئے گئے مونٹون میموریل پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ ان فوجیوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران اٹلی کی مہم میں ان کا ساتھ دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امن بردار فورس کے ذریعہ دنیا کے مختلف حصوں میں امن وسلامتی کے لئے ہندوستانی فوجیوں کی نمایاں خدمات ہیں۔

*******

 

U.No:176

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1970452) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Assamese