وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ائر مارشل سادھنا سکسینہ نائر نے ڈائرکٹر جنرل ہاسپٹل سروسز(آرمڈ فورسز) کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی۔ اس عہدے پر فائز ہونے والی وہ پہلی خاتون ہیں

Posted On: 23 OCT 2023 7:02PM by PIB Delhi

ائر مارشل سادھنا ایس نائر نے تئیس اکتوبر 2023 کو ڈی جی اے ایف ایم ایس کے دفتر میں ڈائرکٹر جنرل ہاسپٹل سروسز(آرمڈ فورسز) کا عہدہ سنبھالا اور ائر مارشل کے درجے پر ترقی حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ اس تقرری سے پہلے وہ بنگلورو میں ہیڈکوارٹرز ٹریننگ کمانڈ میں پرنسپل میڈیکل آفیسر تھیں۔

آرمڈ فورسز میڈیکل کالج پنے سے گریجویٹ ائر مارشل سادھنا ایس نائر دسمبر 1982 میں ہندوستانی فضائی افواج میں شامل ہوئی تھیں۔ انھوں نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز میں سی بی آر این وارفئر کی تربیت حاصل کی اور سوئزرلینڈ میں ملٹری میڈیکل اتھکس سے تربیت یافتہ ہیں۔ وہ ویسٹرن ائر کمانڈ اور ٹریننگ کمانڈ میں پہلی اور واحد خاتون پرنسپل میڈیکل آفیسر ہیں۔

اپنی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں انھیں اے او سی۔ ان ۔ سی )ڈبلیو اے سی ) اور سی اے ایس کے علاوہ صدر جمہوریہ سے وششٹ سیوا میڈل سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔ ان کے خاندان کی تین نسلوں نے گزشتہ سات دہائیوں میں ہندوستانی فضائیہ میں خدمات انجام دی ہیں۔

******

U.No:163

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1970256) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi