مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

"ٹیلی کام، براڈکاسٹنگ، اور آئی ٹی (آئی سی ٹی) سیکٹرز میں آر اینڈ ڈی کی حوصلہ افزائی" پر مشاورتی پیپر پر تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 23 OCT 2023 4:43PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 22 ستمبر 2023 کو 'ٹیلی کام، براڈکاسٹنگ، اور آئی ٹی (آئی سی ٹی) سیکٹرز میں تحقیق و ترقی کی حوصلہ افزائی' پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ متعلقہ فریقوں  سے تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر 2023 مقرر کی گئی تھی اور  جوابی تبصرے کے لئے  6 نومبر 2023 مقرر  کی گئی تھی۔

اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اتھارٹی نے ماضی قریب میں مختلف موضوعات پر متعدد مشاورتی پیپرس  جاری کیے ہیں اور اسٹیک ہولڈرز کو تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کے لیے کافی وقت فراہم کیا گیا ہے، اتھارٹی نے تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 نومبر 2023  تاریخ تک اور جوابی تبصرے کے لیے  7 دسمبر 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحی طور پر ای میل آئی ڈی  advisorit@trai.gov.in پر الیکٹرانک فارم میں اور ja-qos1@trai.gov.in پر ایک کاپی کے ساتھ بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب آنند کمار سنگھ، مشیر (سی اے، آئی ٹی اور ٹی ڈی) سے ٹیلی فون نمبر+91-11-23210990 پر رابطہ  قائم کیا جا سکتا ہے۔

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 154)


(Release ID: 1970193) Visitor Counter : 75


Read this release in: Hindi , English