سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

پردھان منتری انسوچیت جاتی ابھیودیا یوجنا

Posted On: 23 OCT 2023 2:50PM by PIB Delhi

پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا  03 مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم یعنی پردھان منتری آدرش گرام یوجنا (پی ایم اے جی وائی )، خصوصی  مرکزی امداد  برائے درج فہرست ذاتیں ذیلی منصوبہ (ایس سی اے سے ایس سی ایس پی تک) اور بابو جگ جیون رام  چھاترا واس یو جنا  کی ایک ضم شدہ اسکیم ہے اور 2021-22 سے لاگو کی گئی ہے جس کا مقصد مہارت کی ترقی، آمدنی پیدا کرنے والی اسکیموں اور دیگر اقدامات کے ذریعے اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرکےدرج فہرست ذات برادری کی غربت کم کرنا  اور مناسب انفراسٹرکچر اور ایس سی اکثریت والے دیہات میں مطلوبہ خدمات کو یقینی بنا کر سماجی و اقتصادی ترقی کے اشاریوں کو بہتر بنانا ہے۔

اس اسکیم کے تین اجزاء ہیں: 1. درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے  گاؤوں کو "آدرش گرام" میں ترقی دینا۔ 2. درج فہرست ذاتوں کی سماجی و اقتصادی بہتری کے لیے ضلع/ریاستی سطح کے پروجیکٹوں کے لیے 'امدادی گرانٹس' جس میں درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے گاؤوں بشمول آدرش گرام جزء کے تحت منتخب شدہ  گاؤوں   میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، ہاسٹل/رہائشی اسکولوں کی تعمیر شامل ہو سکتی ہے اور جامع  ذریعہ معاش پروجیکٹس جس میں ہنر مندی کی ترقی ، متعلقہ بنیادی ڈھانچے   کی ترقی، استفادہ کنندگان کی طرف سے ذریعہ معاش وغیرہ کی تخلیق  کے لیے درکار اثاثوں کے حصول/تخلیق کی غرض سے لیے گئے قرضوں کے لیے مالی امداد شامل ہو سکتی ہے۔ 3.اعلیٰ تعلیمی اداروں میں، جو حکومت ہند کے  قومی  ادارہ جاتی درجہ بندی  فریم ورک (این آئی آر ائف) کے مطابق سر فہرست ہیں اور انہیں  مرکز/ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی  حکومتیں مکمل یا جزوی طور پر فنڈ فراہم کرتی ہیں،ہاسٹلوں کی تعمیر۔ اسی طرح،ان  اسکولوں میں ہاسٹلوں  کی تعمیر  جن کی فنڈنگ مکمل طور پر یا جزوی طور پر جو مرکز/ریاست/مرکز کے زیر انتظام  حکومتوں کی طرف سے کی  جاتی ہے  اور جن کی سفارش وزارت تعلیم کے ذریعہ  کی جاتی ہے۔

آدرش گرام جزو کے مقاصد {سابقہ پردھان منتری آدرش گرام یوجنا} - اس جزو کا مقصد درج فہرست ذاتوں والے اکثریتی دیہاتوں کی مربوط ترقی کو یقینی بنانا ہے تاکہ دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ، مناسب انفراسٹرکچر موجود ہواور اسکیم کے تحت سماجی - اقتصادی ترقی کی ضروریات کے لیے تمام ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے اور سماجی و اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئے۔ شناخت شدہ سماجی و اقتصادی اشاریے، جنہیں مانیٹر ایبل انڈیکیٹرز کے نام سے جانا جاتا ہے، کو بہتر بنایا جانا ہے تاکہ ایس سی  اور غیر ایس سی آبادی کے درمیان تفاوت کو ختم کیا جائے اور اشاریوں کی سطح کو کم از کم قومی اوسط تک بڑھایا جائے۔ مزید خاص طور پر، تمام بی پی ایل ایس سی خاندانوں کو خوراک اور روزی روٹی کی ضمانت  ہونی چاہئے، تمام ایس سی بچوں کو کم از کم ثانوی سطح تک تعلیم مکمل کرنی چاہئے، زچگی اور شیر خوار بچوں کی اموات کا باعث بننے والے تمام عوامل پر توجہ دی جائے اور خاص طور پر بچوں اور خواتین میں غذائیت کی کمی کے واقعات کو ختم کیا جائے۔

درج فہرست  ذاتوں  کی سماجی و اقتصادی بہتری کے لیے ضلع/ریاستی سطح کے پروجیکٹوں کے لیے امدادی گرانٹ  کے بارے میں { درج فہرست  ذاتوں  کے ذیلی منصوبہ کے لیے خصوصی مرکزی امداد کی سابقہ اسکیم}

اس اسکیم کا مقصد درج ذیل اقسام کے منصوبوں کے لیے گرانٹس کے ذریعے ایس سیز  کی سماجی و اقتصادی ترقی کرنا ہے۔

  1. جامع ذریعہ معاش کے منصوبے: ایسے منصوبے جو پائیدار آمدنی پیدا کرنے یا صرف درج فہرست ذاتوں کے لیے سماجی ترقی کے لیے ایک پورا ایکو سسٹم بناتے ہیں، شروع کیے جانے چاہیے۔ منصوبوں کو ترجیحی طور پر درج ذیل میں سے دو یا زیادہ کا مجموعہ ہونا چاہیے:
  1. ہنر کی ترقی: ایم ایس ڈی ای کے اصولوں کے مطابق ہنر مندی کے کورسز۔ حکومت کی طرف سے ہنر مندی کی ترقی کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے متعلقہ سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ۔ اسکل ڈیولپمنٹ کے اداروں کو بھی فنڈز فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
  2. فائدہ اٹھانے والوں/گھرانوں کے لیے اثاثوں کی تخلیق/ حصول کے لیے گرانٹس: اسکیم کے تحت تنہا انفرادی اثاثوں کی تقسیم نہیں ہوگی۔ تاہم، اگر پراجیکٹ میں فائدہ اٹھانے والوں/گھرانوں کے لیے اثاثوں کے حصول/تخلیق کا انتظام ہے جو روزی روٹی پیدا کرنے کے لیے درکار ہے، تو ایسے اثاثوں کے حصول/تخلیق کے لیے استفادہ کنندہ کی طرف سے لیے گئے قرضوں کے لیے مالی امداد، 50,000 روپے یا اثاثہ کی لاگت کا 50فیصد  تک جو بھی کم ہو، فی مستفید کنندہ/خاندان ہو گی۔
  3. بنیادی ڈھانچے کی ترقی: پروجیکٹ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ہاسٹل اور رہائشی اسکول بھی۔
  1. دیگر بنیادی ڈھانچہ- ایس سی اکثریتی والے دیہاتوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مختلف منصوبے۔

خصوصی دفعات:

 

  • کل گرانٹس کا 15فیصد تک خصوصی طور پر قابل عمل آمدنی پیدا کرنے والی معاشی ترقی کی اسکیموں/پروگرام پر درج فہرست ذاتوں کی  خواتین کے لیے۔
  • انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی کل گرانٹس کا 30فیصد  تک
  • ہنر مندیی کی ترقی کے لیے کل فنڈز کا کم از کم 10فیصد
  • صارفین کے سامان اور خدمات کی پیداوار اور مارکیٹنگ میں مصروف درج فہرست خواتین کوآپریٹیو کو فروغ دینا۔

  موجودہ مالی سال 2022-23 کے دوران کامیابیاں:- آدرش گرام جزء کے تحت، موجودہ مالی سال 2023-24 کے دوران کل 1260 گاؤں کو آدرش گرام قرار دیا گیا ہے۔ اسکیم کے ہاسٹل جزو کے تحت کل 09 نئے ہاسٹلز کو منظوری دی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران امدادی گرانٹ کے حصے کے  تحت 07 ریاستوں کے لیے ممکنہ  پلان کو منظوری دی گئی ہے۔

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 135)



(Release ID: 1970126) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu