وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے اُمروئی کینٹ میں مشترکہ باہمی تربیتی مشقیں ‘ایکسرسائز ہر ماؤ شکتی – 2023 شروع’ ہندوستان اور ملیشیا کی افواج کی شرکت

Posted On: 23 OCT 2023 4:21PM by PIB Delhi

ہندوستان کے اُمروئی کینٹ میں مشترکہ باہمی تربیتی مشقیں ‘ایکسرسائز ہر ماؤ شکتی – 2023 شروع ہو گئی ہیں۔ ان تربیتی مشقوں میں  ہندوستان اور ملیشیا کی افواج شرکت کر رہی ہیں۔ ملیشیا کی فوج کا دستہ ، ملیشیائی فوج کی پانچویں شاہی بٹالین کی فوجوں  پر مشتمل ملیشیائی فوجی دستے سے ہے، جبکہ ہندوستانی دستے کی نمائندگی  راجپوت ریجمنٹ کی  ایک بٹالین کر رہی ہے۔ پچھلی تربیتی مشقیں نومبر  2022  میں ملیشیا میں کلوانگ کے پلئی میں انجام دی گئی تھیں۔

مشقیں ہری ماؤ شکتی، 5  نومبر 2023  تک جاری رہیں گی،  جس میں دونوں ملکوں کی فوجوں  کی طرف سے  لگ بھگ 120  فوجی عملہ  حصہ لے گا۔ اس کا مقصد  ایک ذیلی روایتی منظر نامے میں  کثیر  ڈومین آپریشن کے انعقاد کے لئے فوجی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ان مشقوں کے دور دونوں ملکوں کے  فوجی دستے  ایک مشترکہ کمانڈ فورس قائم کریں گے اور  ایک مشترکہ نگرانی مرکز کے ساتھ ایک مربوط نگرانی گرڈ قائم کریں گے۔

دونوں طرف سے فوجی  جنگل / نیم شہری  اور  شہری ماحولیات میں مشترکہ فوجوں کی تعینات کی ریہرسل کریں گے۔ اس کے علاوہ  انٹلیجنس معلومات  اور  مجموعہ اور تقسیم کی ڈرلس کی ریہرسل بھی کریں گی۔ ان مشقوں میں ڈرونس /  یو اے ویز اور ہیلی کاپٹرس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کی طرف سے مشقوں  کے دوران فوجیوں کی ہلاکت کی صورت میں بندو بست  اور انہیں  نکالنے کی ڈرلس بھی کی جائیں گی ۔ دونوں ملکوں کے فوجی  دستے بٹالین کی سطح پر لاجسٹکس بند و بست پر تبادلہ خیال کریں گے اور بقاء کی  تربیت کی مشق بھی کریں گے۔

تربیت کے دوران  حکمت عملی کی سطح پر ڈرلس کے انعقاد، فزیکل فٹنس کی  اعلیٰ ڈگری  اور  ایک دوسرے کے ساتھ بہترین مشقوں  کو مشترک کرنے پر  خاص توجہ دی جائے گی۔ یہ مشقیں ایک نیم  شہری علاقے میں 48  گھنٹے طویل ویلیڈیشن مشق کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گی۔

ہری ماؤ شکتی کا مقصد  ہندوستانی فوج اور ملیشیا کی فوج کے درمیان دفاعی تعاون کی سطح کو بڑھانا ہے ، جو  دونوں ملکوں کے درمیان  باہمی تعلقات کو بھی  تقویت دے گا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/090A62665XNI.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/090A636822PW.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-142


(Release ID: 1970109) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil