وزارت آیوش
ہندوستان کو جامع صحت کی دیکھ بھال کے نظریے کے ساتھ عالمی قیادت کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے آگے آنا چاہیے:جناب سربانند سونووال
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے پدم وبھوشن ویدیہ برہسپتی دیو تری گنا کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی
نیا مولیکیولر بائیولوجی لیب شروع کیا گیا، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے) نے مفاہمت نامہ کے طور پر اپنے دائرہ کار میں توسیع کی
مکان اور شہری ترقی کی وزارت نے اے آئی آئی اے کی توسیع کے لیے 12 ایکڑ زمین مختص کی
Posted On:
20 OCT 2023 5:23PM by PIB Delhi
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے آج اپنا چھٹواں یوم تاسیس منایا۔ اس اہم موقع پر آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کے ذریعے نئے ’’ویدیہ برہسپتی دیو تری گنا آڈیٹوریم‘‘ میں آنجہانی پدم وبھوشن ویدیہ برہسپتی دیو تری گنا کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔
وید برہسپتی دیو تری گنا آیوروید کی دنیا کے ایک عظیم شخص تھے۔ آیوروید کے ذریعے مریضوں کے علاج اور اس کی تشہیر کے لئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ اس کے لئے انہیں ہندوستان کے اعلی شہری اعزازات میں سے ایک پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب سربا نندسونووال نے کہا کہ ہندوستان کو جامع صحت کی دیکھ بھال کے نظریے کے ساتھ عالمی قیادت اپنے ہاتھ میں لینے کےلئے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار آیوش کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کےخواہشمند ہیں اور ہمیں اس موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
جناب سربانندسونووال نے بتایا کہ مکان اور شہری ترقی کی وزارت نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی توسیع کے لیے 12 ایکڑ زمین مختص کی ہے۔ اس سے اے آئی آئی اے کے ذریعے جامع صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو جدید بنانے کے لیے کی گئی کوششوں میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر اے آئی آئی اے اور ہندوستان سالٹ ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور ہارٹ فلنیس انسٹی ٹیوٹ جیسے مشہور اداروں کے درمیان 6 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ادارے کو جدید تحقیق کے لیے ایک نیا مولیکیولر بائیولوجی ایپ ، مخطوطات کی اکائی اور مہارت کا مرکز دکشیہ حاصل ہوا ہے۔ یہ اے آئی آئی اے کی تحقیق کی راہ کو مزید ہموار کرے گا۔
آیوش کے وزیر مملکت جناب منج پارہ مہندر بھائی کالو بھائی نے کہا کہ گزشتہ 6 سالوں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید مہارت، اختراعات اور ہماری پرانی روایات اور جدید صحت کی دیکھ بھال کی مانگوں کے درمیان ایک پل کے طور پر ابھرا ہے۔ اس میں لگاتار آیورویدک تحقیق، تعلیم اور تجربے کی حدوں کو آگے بڑھایا ہے۔ اسی سلسلے میں ادارہ کے ذریعے مولیکیولر بائیولوجی ایپ اور مہارت کی تجربہ گاہوں کے طور پر نئی توسیع کی گئی ہے۔
اس موقع پر اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر پروفیسر تنوجا نساری نے کہا کہ ہم سبھی نے مل کر اس ادارے کی تعمیر کی ہے اور ہمیں اپنے اب تک کے سفر پر کافی فخر ہے۔ انہوں نے کہا، ’’چھٹواں یوم تاسیس منانا جدید تحقیق اور اختراعات کو اپناتے ہوئے طب کے روایتی سائنس کو محفوظ کرنے اور فروغ دینے میں ہمارے عزائم کی علامت ہے۔ ‘‘
اے آئی آئی اے کی بنیاد 17 اکتوبر 2017 کو ہندوستان کے قدیم طبی نظام آیوروید کے علم اور اس پر عمل کی تشہیرو ترقی کے لیے ڈالی گئی تھی۔ گزشتہ 6 برسوں میں ادارہ نے اس شعبے میں شاندار پیش رفت کی ہے۔ وہ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ عالمی سطح پر آیورویدک تعلیم اور تحقیق کےلیے ایک مرکز بن گیا ہے۔
حال ہی میں ادارے کو این اے اے سی کے ذریعے اے ++ گریڈ دیا گیا ہے۔ یہ اس درجے کو حاصل کرنے والا وزارت آیوش کا پہلا ادارہ ہے۔ اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے ادارے کے ڈائریکٹر ، پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا نساری کو این اے اے سی کا اے ++ سرٹیفکیٹ سونپا۔ ادارہ نے ہندوستان سالٹس لمیٹیڈ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر اور دیگر مشہور اداروں کے ساتھ 6 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر کووڈ ڈائری سمیت مختلف تکنیکی دستاویز جاری کیے گئے۔
ہارٹ فلنیس انسٹی ٹیوٹ کے صدر، جنہیں پیار سے داجی کہا جاتا ہے، انہوں نے ورچوئل طریقے سےکلیدی خطبہ دیا، جس میں انہوں نے آیوروید کے شعبے میں دھیان کی اہمیت اور اس کی معنویت پر زور دیا۔ انہوں نے حیدرآباد کے کانہا شانتی ونم میں اے آئی آئی اے کے ساتھ آیوروید سینٹر کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اے آئی آئی اے نے کام کے ماحول میں نیا طریقہ ایجاد کرنے اور منظم شواہد پیدا کرنے کے نظریے سے 6 اداروں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ اے آئی آئی اے نے اس موقع پر 2 بزرگ ترین اساتذہ کو بھی اعزاز سے نوازا۔
راشٹریہ آیورید ودیاپیٹھ کی گورننگ باڈی کے صدر پدم بھوشن ویدیہ دیویندر تری گنا ، وزارت آیوش کے سکریٹری جناب ویدیہ راجیش کوٹیچا اور وزارت آیوش کے جوائنٹ سکریٹری جناب بی کے سنگھ اس پروگرام کے مہمان اعزازی تھے۔
*************
ش ح ۔ ق ت۔ ت ع
U. No.125
(Release ID: 1970011)
Visitor Counter : 88