وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

دہلی کسٹمز پریوینٹیو کمشنریٹ نے خصوصی مہم 3.0 کے حصے کے طور پر515  کروڑ روپے مالیت کے 163.5کلو گرام غیر قانونی نشہ آور اشیاء کو تلف کیا


خصوصی مہم 3.0 کے تحت 311 آر -22 سی ایف سی  سلنڈر جن میں اوزون کو ختم کرنے والے مادے تھے،کو ٹھکانے لگانےلگایا گیا

Posted On: 19 OCT 2023 9:38PM by PIB Delhi

زیر التواء معاملات 3.0 کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر، دہلی کسٹمز پریوینٹیو کمشنریٹ نے کل 515 کروڑ روپے کی مالیت کے غیر قانونی نشہ آور مادوں کو تباہ کر دیا جس کا وزن تقریباً 163.5 کلو گرام ہے۔یہ عمل سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کے ذریعے مجاز کچرے کے بندوبست سے متعلق ایک مرکز پر انجام دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/finance98888888888888888625X2I3.png

اس مرکز میں 163.5 کلو گرام غیر قانونی منشیات، جس میں 69 کلو گرام ہیروئن، 3 کلو گرام کوکین، 84 کلو گرام چرس، 0.75 کلو گرام گانجا ،6.56 کلوگرام میرجوانا /کینابیس، اور 0.2 کلوگرام میتھم فیٹامائن کو جلا کر تباہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/finance988888888888888888399DTF.png

 

تباہی کا سارا عمل مذکورہ مقصد کے لیے تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطحی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی نے انجام دیا۔ تباہ شدہ لاٹس ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، نئی دہلی کے ذریعے ضبط کی گئی ممنوعہ اشیاء تھیں۔

این ڈی پی ایس  مادوں کو میسر بائیو ٹک ویسٹ سولیوشنز پرائیوٹ لمیٹیڈ ، دہلی،میں مضر اور دیگر فضلہ جات (ایم اینڈ ٹی ایم) رولز، 2016 کے تحت رہنما خطوط کے مطابق جلایا گیا۔

ایک کامیاب خصوصی مہم 3.0 کی کوشش کے تحت، 311 آر-22 سی ایف سی  سلنڈر جن میں اوزون کو ختم کرنے والا مادہ تھا، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (298 سلنڈر) اور دہلی کسٹم پریوینٹیو کمشنریٹ (13 سلنڈر) کے ذریعے ضبط کیے گئے مادے میسرز ایس آر ایف  لمیٹڈ (مجاز/ منظور شدہ ایجنسی) کو بالترتیب 17.10.2023 اور 19.10.2023 کو ضائع کرنے کے لیے سپرد کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/finance988888888888888881593A7H7.png

ش ح۔م م ۔ ج

Uno126

 

 


(Release ID: 1969998) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi