وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ نے مالی شمولیت کی اسکیموں کی پیش رفت اور کارکردگی پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی


وزیر مملکت برائے خزانہ نے پرائیویٹ سیکٹر کے بڑے بینکوں کے سینئر افسران کے ساتھ پی ایم وشوکرما  اسکیم  کے تحت تیاریوں کا بھی جائزہ لیا

Posted On: 19 OCT 2023 8:02PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ نے آج نئی دہلی میں نجی شعبے کے بینکوں کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت تیاریوں سمیت مالی شمولیت کی اسکیموں کی پیش رفت اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جائزہ میٹنگ میں اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) اور نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے سینئر افسران، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کے جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ ساتھ محکمہ کے دیگر سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر کراڈنے پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی)، پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) ، اسٹینڈ اپ انڈیا اور پی ایم اسٹریٹ وینڈرس  آتم نربھر ندھی  (پی ایم سواندھی) سمیت مالی شمولیت کی مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر کراڈ نے 3,000 سے زیادہ لوگوں کی آبادی والے ایسے دیہی علاقوں میں  بینک کی شاخیں کھولنے کی سمت میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا جو بینکنگ سہولیات سے محروم ہیں۔

نجی شعبے کے بینکوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، ڈاکٹر کراڈ نے نجی شعبے کے بینکوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نئے اقدامات کریں اور حکومت کے مختلف مالیاتی شمولیت (ایف آئی) پروگراموں کو فروغ دینے کے لیے جوش و جذبے کے ساتھ اپنی کوششوں کو تیز کریں۔ وزیر مملکت برائے خزانہ کی جانب سے آر بی آئی سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں کے ایف آئی پروگرام سے متعلق کارکردگی کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کرے۔

ڈاکٹر کراڈ نے ملک کے کونے کونے میں بنیادی مالی خدمات فراہم کرنے کے لیے مالیاتی شمولیت کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بینکوں سے مالیاتی خواندگی کیمپوں کا انعقاد کرنے پر بھی زور دیا تاکہ مالیاتی شمولیت کی مختلف اسکیموں بشمول جن سُرکشا  اسکیموں، یو پی آئی لائٹ سمیت ڈیجیٹل مالیاتی لین دین کے بارے میں بیداری کو فروغ دیا جاسکے۔

ڈاکٹر کراڈنے روایتی کاریگروں اوردستکاروں کی مدد کے لیے حال ہی میں شروع کی گئی پی ایم وشوکرما یوجنا کی بینکنگ سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ،انہوں نے فوری طور سے  بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

میٹنگ میں ڈیجیٹل لین دین سے متعلق مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا گیا۔

************

 

ش ح۔ ج ق     ۔ م  ص

 (U: 127  )


(Release ID: 1969995) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi