عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی خدمات سے  وابستہ ملازمین، جن کی نمائندگی سینٹرل سیکرٹریٹ سروس فورم (سی ایس ایس فورم) نے کی، آج ایم او ایس(پی پی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور بڑے پیمانے پر پرموشن کے رجحان کو شروع کرنے کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی بھی ملازمین کی خاطر کام کے لیے دوستانہ اور حوصلہ افزا ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں

وزیر موصوف نے بتایا کہ پچھلے سال بھی تقریباً 9,000 ماس پروموشن کا کام کیا گیا اور اس سے پہلے ڈی او پی ٹی نے پچھلے تین سالوں میں 4,000 ترقیاں(پروموشن) دی تھیں

Posted On: 20 OCT 2023 6:34PM by PIB Delhi

مرکزی خدمات سے  وابستہ ملازمین، جن کی نمائندگی مرکزی سیکرٹریٹ سروس فورم (سی ایس ایس فورم) نے کی، آج مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی،پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر ترقیوں(پرموشن) کے رجحان کو شروع کرنے اور اس طرح بڑے پیمانے پر زیرالتوا پرموشن کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ(ڈی او پی ٹی) کے وزیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XXB3.jpg

وفد کے ارکان نے کہا کہ اس اقدام سے ملازمین کے طبقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ہندوستان کی آزادی کے بعد سے اپنے ملازمین کے لیے حکومت کی طرف سے ایسے کسی حساس اقدام کے بارے میں کبھی نہیں سنا تھا۔

ملازمین کے نمائندوں نے کہا، حالیہ اقدامات نے ان کے کیڈر کو اخلاقی طور پر تقویت پہنچائی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پیش رفتوں سے مرکزی سیکرٹریٹ کی پیداواری صلاحیت کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کی توقع ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں کی ہیں کہ سرکاری ملازمتیں زیادہ سے زیادہ حد تک دستیاب ہوں۔ ان کے کہنے پر 10 لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے لیے روزگار میلہ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی ملازمین کی خاطر کام کے لیے دوستانہ اور حوصلہ افزا ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SIKH.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایسے حالات میں وہ خود ذاتی طور پر ایسے معاملات کو دیکھ کر پریشان ہوئے ہیں جہاں انتظامیہ کے سب سے نچلے درجے میں کام کرنے والے کچھ ملازمین ایک بھی ترقی حاصل کیے بغیر 30 سے 35 سال کی اپنی پوری سروس کی مدت گزار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزارت کے تمام سینئر افسران کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور مستقبل میں انتظامیہ کے درمیانی اور نچلے حصوں میں جمود سے بچنے کے لیے کئی اختراعی طریقے تیار کیے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ "یہ انتہائی تکلیف دہ اور مایوس کن ہے کہ ملازمین بعض اوقات اسی گریڈ میں ملازمت سے سبکدوش ہوجاتے ہیں  جس گریڈ میں  انہوں نے ملازمت جوائن کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SZT9.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت نے وقتاً فوقتاً مختلف مرکزی وزارتوں میں دیرینہ جمود کے مسائل کا جائزہ لیا ہے جو کہ زیر التوا عدالتی مقدمات، خالی آسامیوں کی کمی اور عملے کے دیگر مسائل کی وجہ سے ماضی کی میراث ہیں۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ پچھلے سال بھی تقریباً 9,000ماس پرموشن کا کام انجام دیا گیا اور اس سے پہلے ڈی او پی ٹی نے پچھلے تین سالوں میں 4,000 ترقیاں دی تھیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نظم و نسق میں آسانی کے ساتھ ساتھ فہرست سازی میں معروضیت لانے کے لیے، حکومت نے پچھلے نو سالوں میں طریقہ کار کو بہتر بنایا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پروموشنز کے عمل کو انجام دینے میں کوئی ذاتی ترجیحات شامل نہ ہونے پائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "انسانی انٹرفیس کو کم سے کم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے طریقہ کار کو مزید ہائی ٹیک بنایا گیا ہے۔"

سینٹرل سکریٹریٹ سروس (سی ایس ایس) سے تعلق رکھنے والے ان ملازمین کی بڑے پیمانے پر ترقی کے احکامات گزشتہ چند مہینوں میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی زیر صدارت ڈی او پی ٹی میں اعلیٰ سطحی میٹنگوں کے کئی دور کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔ وزیر نے کہا، یہاں تک کہ قانونی ماہرین سے بھی مشورہ کیا گیا کیونکہ کچھ احکامات زیر التواء رٹ درخواستوں کے نتائج سے مشروط ہیں۔

ڈی او پی ٹی کے وزیر نے کہا کہ مودی حکومت نے 1,600 سے زیادہ ضابطوں کو ختم کر دیا ہے جو یا تو فرسودہ تھے یا وقت گزرنے کے ساتھ غیر متعلق ہو گئے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QEUL.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، "اس س ب کا مقصد نہ صرف عوام کے لیے نتائج کی موثر اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے، بلکہ ملازمین کو اپنی صلاحیت کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔"

سی ایس ایس ڈے کو تسلیم کرنا اور کیڈر کی تنظیم نو کرنا وفد کی طرف سے پیش کردہ دیگر مطالبات میں شامل تھے۔

وزیرموصوف نے سی ایس ایس افسران کی لگن اور محنت کی تعریف کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے خدشات دور کرنے اور ان کے کام کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔

 

ش ح۔م م ۔ ج

Uno122

 



(Release ID: 1969992) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi