کارپوریٹ امور کی وزارتت
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز(آئی آئی سی اے)اور معذور افراد کے لیے ہنر مندی کونسل(ایس سی پی ڈبلیو ڈی) نے ‘جاب کوچ برائے شمولیتی پروگرام’ کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
20 OCT 2023 6:41PM by PIB Delhi
آج گروگرام کے مانیسر میں آئی آئی سی اے کیمپس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) اور معذور افراد کے لیے ہنر مندی کونسل (ایس سی پی ڈبلیو ڈی)کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمت نامے کا مقصد ایس سی پی ڈبلیو ڈی اور آئی آئی سی اے کی مہارت کو ہم آہنگ کرنا ہے جس کا مقصد کارپوریٹس کو ایس سی پی ڈبلیو ڈی اور آئی آئی سی اے کے زیراہتمام تخلیق کردہ مختلف اداروں کے ذریعے متنوع افرادی قوت کی تعمیر اور انتظام کرنے کے لیے علم، مہارت اور قابلیت کے لحاظ سے لیس کرنا ہے۔ایس سی پی ڈبلیو ڈی،آئی آئی سی اے کے ساتھ مل کر،‘‘قابلیت - ملازمت کے کوچ برائے شمولیت(جے سی آئی)’’ پروگراموں یا مختلف شعبوں میں مہارت کے کورسز کے ذریعے پہل کرے گا۔
آئی آئی سی اے کے اسکول آف بزنس انوائرمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر گریما ددھیچ اور ایس سی پی ڈبلیو ڈی کے سی ای او جناب رویندر سنگھ نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
آئی آئی سی اے کے ڈی جی اور سی ای او جناب پراوین کمار کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے، جنہوں نے اس اقدام کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ کارپوریٹس اور دیگر تنظیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی افرادی قوت، آئی آئی سی اے میں مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کی شمولیت کو فروغ دیں گے۔ ایس سی پی ڈبلیو ڈی تعاون کا نتیجہ کارپوریٹ کے نمائندوں اور اس طرح کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیتوں میں اضافے کی شکل میں سامنے آئے گا جو تنوع اور شمولیت کے میدان میں اپنا قدم بڑھانا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر ددھیچ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک بروقت پہل ہے، کیونکہ ہندوستان میں تنوع اور شمولیت کی تحریک کو مضبوط اور مؤثر صلاحیت کی تعمیر اور ایسے افراد کا ایک کیڈر تیار کرنے کی ضرورت ہے جو روزگار کی سہولت فراہم کرنے اور ملازمت کے بعددفتر کی ضرورتوں اور تقاضوں کے ساتھ موافقت اور کارپوریٹ اور دیگر تنظیموں میں موجود معذور افرادکی مختلف طریقوں سے مدد کرنے میں مہارت رکھتے ہوں۔ جناب رویندر سنگھ نے مزید کہا کہ کارپوریٹس کی استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے تاکہ ان کے ذریعہ ملازم پی ڈبلیو ڈی ایس کو سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر روی راج آترے، چیف پروگرام ایگزیکٹو، ایس او بی ای، آئی آئی سی اے اور ڈاکٹر نہاریکا نگم، سربراہ، ایس اینڈ کیو اے، ایس سی پی ڈبلیو ڈی اتحاد اور تعاون کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے نوڈل افسر ہیں۔
ہنرمندی کونسل برائے معذور افراد کے بارے میں(ایس سی پی ڈبلیو ڈی)
ہنرمندی کونسل برائے معذور افراد (ایس سی پی ڈبلیو ڈی) ایک ‘غیرمنافع بخش’ تنظیم ہے، جو سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ، 1860 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ نیشنل پالیسی فار سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ 2015 کی مخصوص شق کی تعمیل میں، معذور افراد کے لیے اسکل کونسل (ایس سی پی ڈبلیو ڈی) کو اکتوبر 2015 میں سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت (ایم ایس جے ای)، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، اور کنفیڈریشن آف انڈیا انڈسٹری (سی آئی آئی) نے اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای)کی وزارت کے زیراہتمام مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔ حکومت ہند ‘معذور افراد’ (پی ڈبلیو ڈی) کو مرکزی دھارے میں لانے کے مشن کو پورا کرے گی۔
آئی آئی سی اے کے بارے میں
آئی آئی سی اے ایک ادارہ ہے جسے کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) حکومت ہند نے ایک خود مختار ادارہ کے طور پر ایک تھنک ٹینک کی حیثیت سے کام کرنے اور ایک مربوط اور کثیرشعبہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے ہندوستان میں کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی میں معاونت کے لیے ایک سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر قائم کیا ہے۔ آئی آئی سی اے مختلف اسکولوں اور مراکز کے ذریعے اپنی صلاحیت سازی اور مشاورتی تدابیر پیش کرتا ہے۔ آئی آئی سی اے میں اسکول آف بزنس انوائرمنٹ ماحولیاتی-سماجی حکمرانی(ای ایس جی)، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) اور بزنس اینڈ ہیومن رائٹس (بی ایچ آر) کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔ اسکول نے اس سال دسمبر میں منعقد ہونے والی ذمہ دار کاروباری طرز عمل پر ایک قومی کانفرنس کا بھی اعلان کیا ہے۔ موجودہ ایم او یو کی قیادت اسکول آف بزنس انوائرمنٹ، آئی آئی سی اے نے ملک میں جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔س ب ۔ع ن
(U: 116)
(Release ID: 1969983)
Visitor Counter : 104