الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان سلیکون فوٹوونک پروسیسر چپس کی تیاری کے رُخ پر کام کر رہا ہے

Posted On: 20 OCT 2023 6:28PM by PIB Delhi

ہندوستان کی تکنیکی ترقی کی طرف ایک اہم چھلانگ میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے آج چنائیر میں سنٹر فار پروگرام ایبل فوٹوونک انٹیگریٹڈ سرکٹ اینڈ سسٹم (سی پی پی آئی سی ایس) کا افتتاح کیا۔  افتتاحی تقریب جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس(آئی آئی ٹی مدراس) میں منعقد کیا گیا جدت طرازی کو فروغ دینے اور قوم کو فوٹوونکس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں صف اول كا ملك بنانے کے ہندوستان کے عزم کا ثبوت تھا۔

اس تقریب کے دوران الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری نے اس اہم موقع کی مناسبت سے ایک یادگاری مجلہ جاری کیا اور ٹیکنالوجی کو مکمل کمرشلائزیشن تک لے جانے اور ہندوستان میں پی آئی سی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے لیے مرکز کے حق میں اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔اس تقریب میں پروفیسر وی کامکوٹی، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی مدراس نے بھی شرکت کی۔ پروفیسر ناگیندر کرشنا پورہ، ایچ او ڈی (ڈی او ای ای)، آئی آئی ٹی مدراس؛ محترمہ سنیتا ورما، سائنسدان جی اینڈ گروپ کوآرڈینیٹر، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت؛ ڈاکٹر کشور کامتھ، نائب صدر (آر اینڈ ڈی)، انٹیل سلیكون فوٹونكس پرہڈكٹ ڈویزن اور وزات اور آءی آءی ٹی مدراس کے دیگر عہدیداروں نے ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا، حکومت ہند کا ایک اہم اقدام جو ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علم پر مبنی معیشت کی طرف ملک کے شاندار سفر کے پیچھے محرک ہے۔ فوٹوونک انٹیگریٹڈ سرکٹس (پِكس) کی آمد، تیز رفتار اور زیادہ توانائی کی بچت ڈیٹا پروسیسنگ اور ڈیجیٹل کمپیوٹنگ ڈیوائسز کے رخ پر آنے والی دہائی میں مختلف شعبوں میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔ ان شعبوں میں ڈیٹا اور ٹیلی کمیونیکیشن، ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیسن، آٹوموٹیو اور انجینئرنگ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پِكس کو محیط درجہ حرارت اور سستی کوانٹم ٹیکنالوجیز کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پوزیشن میں رکھا گیا ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی بصیرت رہنمائی کے تحت، ہندوستان مختلف پِك ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔ ان میں سلیکون فوٹوونکس، ڈائمنڈ فوٹوونکس، پولیمر فوٹوونکس، اور لیتھیم نائوبیٹ فوٹوونکس شامل ہیں۔ نجی شعبے کے ساتھ شراکت میں کام کرنے والے از خود پائیدار تحقیق اور ترقی کے مراکز کے ذریعے چلائی جانے والی یہ مشترکہ کوشش، ہندوستانی حکومت کے "آتم نر بھر بھارت" مشن کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی آگے کی سوچ کی حکمت عملی کی ایک قابل ذکر کامیابی پروفیسر کی قیادت میں ممتاز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس (ایم آئی ٹی مدراس) میں پروگرام ایبل فوٹوونک انٹیگریٹڈ سرکٹ اینڈ سسٹمز (سلیكون فوٹونِكس سی او ای-سی پی ہی آئی سی ایس) پر سلیکون فوٹونکس سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام ہے۔ دسمبر 2020 میں صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر سلیکون فوٹوونکس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فوٹوونک پروسیسر چپس کے ڈیزائن، تیاری اور ایپلیکیشن کی ترقی کے لیے اس مرکز کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

اگلے پانچ سالوں کے اندر سنٹر فار پروگرام ایبل فوٹوونک انٹیگریٹڈ سرکٹ اینڈ سسٹم خود کفالت حاصل کرنے، اسٹارٹ اپس کے ذریعے پروڈکٹ کو تجارتی بنانے، اور ہندوستان میں پی آئی سی مینوفیکچرنگ کے مستقبل کے ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے کے لیے ضروری تربیت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس تبدیلی کی ٹیکنالوجی کو کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کمیونیکیشن، 5 جی /6 جی  کمیونیکیشنز، آئی او ٹی، ریڈار اور ایویونکس كے علاوہ بہت کچھ سمیت كءی شعبوں کی ایک وسیع صف کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ملك سی پی پی آئی سی ایس کی کامیابی کا مشاہدہ کرنے کی منتظر ہے کیونکہ یہ اس ٹیکنالوجی کو مکمل کمرشلائزیشن تک لے جائے گی اور ہندوستان میں پی آئی سی مینوفیکچرنگ کو آگے بڑھائے گی۔

******

 

U.No:106

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1969927) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi