مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پی ایم آر ٹی ایس اور سی ایم آر ٹی ایس لائسنس کی شرائط و ضوابط کے جائزے سے متعلق ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے مشاورتی پیپر پر تبصرے اور جوابی تبصرے وصول کرنے کے لیے آخری تاریخوں میں توسیع
Posted On:
20 OCT 2023 8:15PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 29.08.2023 کو 'پی ایم آر ٹی ایس اور سی ایم آر ٹی ایس لائسنس کی شرائط و ضوابط کا جائزہ' لینے پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی پیپر میں اٹھائے جانے والے امور پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 26.09.2023 اور جوابی تبصرے کے لیے 10.10.2023 مقرر کی گئی تھی۔ ایک انڈسٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر بہر حال تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخیں بالترتیب 24.10.2023 اور 07.11.2023 تک بڑھا دی گئیں۔
تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں مزید توسیع کے لیے انڈسٹری ایسوسی ایشن کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخوں کو بالترتیب 07.11.2023 اور 21.11.2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تبصرے اور جوابی تبصرے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر(نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی کو ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in پربھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت اور معلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ) سے ٹیلیفون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
******
U.No:101
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1969924)
Visitor Counter : 108