دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج نئی دہلی میں میڈیا کو بریفنگ دی اور "دیہی ترقی کی 9 سال کی کامیابیوں" پر بروشرز کا اجرا کیا


مہاتما گاندھی قومی  دیہی روزگار  گارنٹی اسکیم کے تحت فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے: جناب گری راج سنگھ

وزارت اس سال کے آخر تک 2 کروڑ لکھپتی دیدیوں کے ہدف کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے :  دیہی ترقی کے وزیر

Posted On: 20 OCT 2023 5:19PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں "دیہی ترقی کے 9 سال کی کامیابیوں" کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا۔ اپنے خطاب میں، جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ ان کا محکمہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روز گار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس) کے تحت فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اضافی فنڈز کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی منظوری دی جائے گی۔ جناب سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ان کی وزارت اس سال کے آخر تک 2 کروڑ لکھپتی دیدیوں کے ہدف کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ اس اسکیم کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال اپنے یوم آزادی کے خطاب میں کیا تھا۔ وزیر موصوف  نے ان کامیابیوں کو ظاہر کرنے اور عام آدمی تک پہنچانے کے لیے وزارت کی 9 سال کی کامیابیوں پر بروشرز کا اجراء بھی کیا۔ یہ بروشرز شہریوں کو دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) کے تحت چلنے والی اسکیموں اور اس کے تحت سالوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

جناب سنگھ نے مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں دیہی ترقی کی وزارت نے دیہی غریبوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کے نفاذ میں بڑی ترقی کی ہے۔

  • 2014 سے ڈی اے وائی -  این آر ایل ایم (دین دیال انتودیا یوجنا-نیشنل رورل لائیولی ہڈس مشن) کے تحت، کل 7.33 کروڑ خواتین کو ایس ایچ جیز میں شامل کیا گیا ہے۔ بینکوں کے ذریعہ ایس ایچ جیز کو دیئے گئے قرض کی رقم 7.22 لاکھ کروڑ سے زیادہ ہے۔ یہ قابل تعریف ہے کہ 2014 سے اب تک غیر پرفارمنگ اثاثوں (این پی اے) کا فیصد کم ہو کر 1.88 فیصد پر آ گیا ہے۔
  • اب ڈی او آر ڈی کا ہدف ہے کہ دسمبر 2023 تک 10 کروڑ ایس ایچ جیز دیدیوں  تک پہنچا جائے اور کم از کم 2 کروڑ دیدیوں کو لکھ پتی دیدیاں بنایا جائے۔
  • پی ایم اے وائی- جی  (پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین) کے تحت، گزشتہ 9 سالوں میں، محکمہ نے دیہی علاقوں میں 3.21 کروڑ مکانات مکمل کیے ہیں۔ ان پچھلے 9 سالوں میں استفادہ کنندگان کو مکان کی تعمیر کے لیے کل 2.48 لاکھ کروڑ کی امداد فراہم کی گئی۔
  • پی ایم جی ایس وائی (پردھان منتری گرام سڑک یوجنا) کے تحت کل 7.44 لاکھ کلومیٹر سڑک کی لمبائی مکمل کی گئی ہے اور 1.62 لاکھ سے زیادہ دیہی بستیوں کو تمام موسمی سڑکوں سے جوڑا گیا ہے۔
  • این آر ای جی اے (نریگا) کے تحت، گزشتہ 9 سالوں کے دوران کل 2,644 کروڑ افرادی  دن پیدا کئے گئے ہیں اور 6.63 لاکھ کروڑ  روپےسے زیادہ مرکزی حصہ کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی پہل کے طور پر، 67,000 سے زیادہ ’امرت سرور‘ تعمیر کیے گئے ہیں۔

دیہی ترقی کی وزارت کو مربوط اور پائیدار دیہی ترقی کے لیے اقدامات کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں زیادہ تر ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیوں کے لیے نوڈل وزارت ہونے کے ناطے، دیہی ترقی کی وزارت ملک کی مجموعی ترقیاتی حکمت عملی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وزارت کا وژن اور مشن روزگار کے مواقع میں اضافہ، سماجی تحفظ کا جال فراہم کرنے اور ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے غربت کے خاتمے کے لیے کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے دیہی ہندوستان کی پائیدار اور جامع ترقی ہے۔

*****

ش ح - اک -رب

U: 51


(Release ID: 1969503) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Marathi , Hindi