صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار  کے تیسرے جلسہ تقسیم اسناد میں  شرکت کی 

Posted On: 20 OCT 2023 5:16PM by PIB Delhi

  صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (20 اکتوبر 2023) بہار کےگیا شہر میں سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کے تیسرے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور طلبا سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بہار قدیم زمانے سے ہنر کی پرورش کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار کی سرزمین پر چانکیہ اور آریہ بھٹ جیسے عظیم اسکالرز نے سماج اور ریاستی نظام کے ساتھ ساتھ ریاضی اور سائنس کے شعبوں میں انقلابی خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو فخر ہے کہ دنیا کا پہلا جمہوری نظام بہار کی سرزمین پر پروان چڑھا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس مقدس سرزمین پر بھگوان مہاویر اور بھگوان بدھ نے امن، عدم تشدد، ہمدردی اور محبت کا پیغام دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی نے  اہنسا پرم دھرم کے اپنے پیغام کو نئی جہت دی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھگوان مہاویر، بھگوان بدھ اور مہاتما گاندھی کی تعلیمات آج کے دور میں اور بھی زیادہ معنویت رکھتے ہیں اور ہمارے ملک کے اس شاندار ورثے کو آگے بڑھانا دنیا کی فلاح و بہبود کے لئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طلباء ان شاندار روایات کے علمبردار ہیں۔ وہ ایک بہتر معاشرہ، ملک اور دنیا بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی انفرادی ترقی کے ساتھ سماجی بہبود اور انسان دوستی کی اقدار کو اپنے مقاصد میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مجموعی اہداف کے حصول کی کوششیں ان کی تعلیم کو بامعنی ثابت کریں گی اور کامیابی کے دروازے کھلیں گے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج بہار کے باصلاحیت لوگ ہندوستان اور بیرون ملک چوتھے صنعتی انقلاب میں اپنا  تعاون پیش کررہے  ہیں۔ ریاست کے کاروباری لوگوں نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ترقی کے ایسے عالمی معیارات قائم کرنا سب کا مقصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے سنٹرل یونیورسٹی آف ساوتھ بہار کے طلباء پر زور دیا کہ وہ تبدیلی کے اس دور میں سرگرم رول ادا  کریں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ بہت سے ممالک کو ٹیلنٹ کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے۔ بھارت کے باصلاحیت اور محنتی نوجوان دنیا کی بہت سی معیشتوں اور علم اور سائنس کی ترقی میں انمول تعاون کررہے ہیں۔ آج بھارت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔ ہمارا قومی ہدف جلد ہی دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننا ہے۔ ہمارے نوجوان اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کر کے کثیرآبادی  سے ملک کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

آب و ہوا کی تبدیلی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہم سب کو ایسا طرز زندگی اپنانا ہوگا اور ایسا کام کرنا ہوگا جس سے قدرتی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور زیادہ سے زیادہ تحفظ اور فروغ ممکن ہوسکے۔

Please click here to see the President's Speech -

************

ش ح۔ م ع     ۔ م  ص

 (U: 52 )


(Release ID: 1969486) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil