وزارت خزانہ
ڈی جی جی آئی اور اس کی یونٹوں نے التواء شدہ معاملات کے نمٹان کے لیے خصوصی مہم 3.0 (ایس سی ڈی پی ایم) کا اہتمام کیا
ڈی جی جی آئی نے الیکٹرانک/برقی اشیاء کے لیے خصوصی ای ویسٹ ڈسپوزل مہم کا آغاز کیا؛ 70 کلو گرام کو ٹھکانے لگایا جائے گا
خصوصی مہم 3.0 کے تحت پہلے پندرہ دن میں تقریباً 1,000 فائلوں کی چھنٹائی کی گئی اور 5,000 مربع فٹ رقبہ خالی کرایا گیا
Posted On:
20 OCT 2023 5:42PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) کے ہیڈ کوارٹرز، 4 ذیلی نیشنل یونٹوں، 26 زونل یونٹوں اور 40 ریجنل یونٹوں میں التواء شدہ معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 (ایس سی ڈی پی ایم) زور شور سے جاری ہے۔
دفتر کے احاطے اور عوامی مقامات کی وسیع پیمانے پر صفائی ستھرائی، ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے، پورے ہندوستان میں فائلوں کی چھنٹائی کرنے کا کام سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا کو کم سے کم کرنے کے خاص مقصد کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر، ڈی جی جی آئی نے ای-کچرے کو ٹھکانے لگانے کی مہم شروع کی جس میں ای-کچرا یعنی الیکٹرانک/برقی اشیاء اور ان کے تقریباً 70 کلو گرام حصے پرزوں کو نمٹانے کے لیے شناخت/ اکٹھا کیا گیا ہے اور مہم میں ان کا نپٹارہ کیا جا رہا ہے۔

افسران اور عملے کے اراکین نے ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے پہلے پندرہ دن میں پرانے فزیکل ریکارڈز/فائلوں کا جائزہ لیا اور ان کی چھنٹائی کی اور تقریباً 1,000 فائلوں کی چھنٹائی کی۔ اس عمل میں تقریباً 5,000 مربع فٹ رقبہ خالی کرایا گیا ہے اور اسے جمالیاتی مقصد/ عملے/ آنے والوں کے بیٹھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

خصوصی مہم 3.0 کے وژن کے مطابق رقبے کے بندوبست پر زور دینے کے ساتھ صفائی ستھرائی مہم، ریکارڈ کے انتظام میں بہتری، سرکاری دفاتر کی مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کے فالتو اسکریپ میٹریل اور فرسودہ اشیاء کو ہٹانے کے لیے چلائی گئی۔

خصوصی مہم 3.0 کے تحت ڈی جی جی آئی پرانے ریکارڈ، فرسودہ اشیا بشمول ای ویسٹ اور ردی گاڑیوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے پرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U-50
(Release ID: 1969477)