ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں کمیشن فار ایئر کوالٹی منیجمنٹ  نے ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں کو  ہدایت کی ہے کہ وہ  دہلی اور این سی آر کے دیگر شہروں/ قصبوں میں چلائی جانے والی بین شہر/ بین ریاستی بس خدمات کے سلسلے میں مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کریں


ہریانہ میں، ریاست ہریانہ اور دہلی کے کسی بھی شہر/قصبے کے درمیان چلائی جانے والی تمام بس خدمات یکم نومبر 2023 سے  صرف ای وی /سی این جی /بی ایس -4 ڈیزل بسوں کے ذریعے  ہی چلائی جائیں گی

راجستھان میں ریاست راجستھان اور دہلی کے کسی بھی این سی آر  شہر/قصبے کے ساتھ ساتھ این سی آر کے کسی دوسرے شہر/قصبے کے درمیان تمام بس خدمات یکم نومبر2023  سے  صرف ای وی /سی این جی /بی ایس -4 ڈیزل بسوں کے ذریعے چلائی جائیں گی

راجستھان کے غیر این سی آر  علاقوں سے دہلی تک تمام بس خدمات    کو یکم جنوری 2024 سے  ای وی /سی این جی /بی ایس –4  ڈیزل بسوں کے ذریعے  چلائے جانے کو  یقینی بنایا جائے گا

اتر پردیش میں، ریاست اتر پردیش اور دہلی کے کسی بھی این سی آر شہر / قصبے کے درمیان تمام بس خدمات یکم نومبر2023 سے صرف ای وی /سی این جی /بی ایس –4  ڈیزل بسوں کے ذریعے چلائی جائیں گی

یوپی کے 8 این سی آر اضلاع کے اندر چلائی جانے والی تمام بس خدمات بھی یکم اپریل 2024 سے بی ایس- 4 ڈیزل کے مطابق چلنے والی بسوں کے ذریعے چلائی جائیں  گی

ریاست کے غیر این سی آر علاقوں سے دہلی اور دیگر ریاستوں کے این سی آر علاقوں کے درمیان چلنے والی تمام بسوں کو بھی یکم جولائی 2024  سے بی ایس- 4 ڈیزل کمپلائنٹ بسوں کے ذریعے  چلائے جانے کو یقینی بنایا جائے گا

Posted On: 20 OCT 2023 3:38PM by PIB Delhi

قومی راجدھانی خطہ  (این سی آر) کے اندر موثر اور صاف ستھری پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کو مضبوط بنانے کے مقصد کی طرف بڑھتے ہوئے   این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں کمیشن فار ایئر کوالٹی منیجمنٹ  (سی اے کیو ایم) نے ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش (یو پی) کی ریاستی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ  دہلی اور این سی آر کے دیگر شہروں/ قصبوں میں خدمات انجام دینے والی بین شہر/ بین ریاستی بس خدمات کے سلسلے میں مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔ ریاستوں کے لیے مقرر کردہ ٹائم لائنز درج ذیل ہیں:

کمیشن نے این سی آر میں صاف ستھری  بس خدمات فراہم  کرانے کے لیے تفصیلی ایکشن پلان تیار کرنے کے واسطے  این سی آر ریاستوں کے ساتھ کئی میٹنگیں  منعقد کی ہیں، جن میں  اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی  کہ پورے این سی آر میں بس خدمات کو طویل مدتی طور پر (5 سال کے اندر)   بجلی کی گاڑیوں (ای وی) سے چلایا جائے گا۔ درمیانی مدت میں (3 سال کے اندر)  اور عبوری طور پر بس خدمات ای وی  /سی این جی /بی ایس -4 بسوں کے ذریعے  چلائی جائیں گی۔ ان میٹنگوں میں ریاستی حکومتوں کے پاس دستیاب  ساتھ ای وی /سی این جی /بی ایس –4  ڈیزل بسوں ای وی /سی این جی ڈیزل بسوں،متعلقہ ریاستوں  کے مختلف علاقوں سے دہلی اور دیگر این سی آر علاقوں تک مختلف خدمات  فراہم کرانے کے لئے ایسے بسوں کی مجموعی ضرورت  اور ان ریاستوں کے ذریعہ ایسی بسوں کی نئی خریداریوں کی  صورت حال پر بھی تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔

ہریانہ، راجستھان اور یو پی کی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ وضع کردہ ایکشن پلان کے مطابق، ریاستوں کا مقصد پرانی بی ایس - 3 اور بی ایس- 4 ڈیزل سے چلنے والی بسوں کو مرحلہ وار طریقے سے تبدیل کرنا ہے اور 2023-24  کے دوران  نئی بی ایس- 4  ڈیزل بسوں کی خریداری کا منصوبہ درج  ذیل ہے:

  • ہریانہ - 1313 نئی بی ایس- 4  ڈیزل بسیں
  • راجستھان - 590 نئی بی ایس- 4  ڈیزل بسیں، اس کے علاوہ 440 بی ایس- 4 ڈیزل بسوں کی آؤٹ سورسنگ خدمات۔
  • اتر پردیش - 1650 سے زیادہ نئی بی ایس- 4 ڈیزل بسیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ این سی آر میں متعلقہ ای وی پالیسی کے مطابق سی این جی بسوں اور ای وی کی خریداری بھی جاری ہے۔

کمیشن کی طرف سے  19  جولائی 2023 کو ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ یکم نومبر  2023 سے متعلقہ ریاستوں میں این سی آر کے علاقوں سے نکلنے والی اور دہلی جانے والی تمام بسیں یا تو ای ویز ہیں یا سی این جی  یا بی ایس- 4  ڈیزل بسیں ہوں۔

متعلقہ این سی آر ریاستوں کے ذریعہ نئی بی ایس- 4  ڈیزل / سی این جی  بسوں / ای وی کی خریداری کے منصوبوں اور پرانی ڈیزل بسوں (بی ایس- 4 اور  اس سے کم معیار والی ) کو این سی آر کے علاوہ دیگر علاقوں میں منتقل کرنے کے لئے ان کے ذریعہ کئے گئے کام  کی بنیاد پر، سی اے کیو ایم ، قابل عمل ہونے کے معاملے میں  این سی آر ریاستوں سے مناسب تصدیق کے ساتھ، ہدایت نمبر 78 مورخہ  19ا کتوبر2023 کے ذریعے، ہریانہ، راجستھان اور یو پی کی ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ  دہلی اور این سی آر کے دیگر شہروں/ قصبوں میں چلائی جانے والی بین شہر/ بین ریاستی بس خدمات کے سلسلے میں ہدف شدہ ٹائم لائنز پر درج ذیل کے مطابق سختی سے عمل آوری کی جائے:

ہریانہ

  • ریاست ہریانہ اور دہلی کے کسی بھی شہر/قصبے کے درمیان چلائی جانے والی تمام بس خدمات یکم نومبر 2023 سے  صرف ای وی /سی این جی /بی ایس -4 ڈیزل بسوں کے ذریعے  ہی چلائی جائیں گی

راجستھان

  • ریاست راجستھان اور دہلی میں  کسی بھی این سی آر شہر / قصبے کے ساتھ ساتھ این سی آر کے کسی دوسرے شہر / قصبے کے درمیان تمام بس خدمات صرف یکم نومبر 2023 سے ای وی /سی این جی /بی ایس -4 ڈیزل بسوں کے ذریعے چلائی جائیں گی۔
  • راجستھان کے غیر این سی آر  علاقوں سے دہلی تک تمام بس خدمات    کو یکم جنوری 2024 سے  ای وی /سی این جی /بی ایس –4  ڈیزل بسوں کے ذریعے  چلائے جانے کو  یقینی بنایا جائے گا۔

اتر پردیش

ریاست اتر پردیش اور دہلی کے کسی بھی این سی آر شہر / قصبے کے درمیان تمام بس خدمات یکم نومبر2023 سے صرف ای وی /سی این جی /بی ایس -4  ڈیزل بسوں کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

یوپی کے 8 این سی آر اضلاع کے اندر چلائی جانے والی تمام بس خدمات بھی یکم اپریل 2024 سے بی ایس- 4 ڈیزل کے مطابق چلنے والی بسوں کے ذریعے چلائی جائیں  گی۔

ریاست کے غیر این سی آر علاقوں سے دہلی اور دیگر ریاستوں کے این سی آر علاقوں کے درمیان چلنے والی تمام بسوں کو بھی یکم جولائی 2024  سے بی ایس- 4 ڈیزل کمپلائنٹ بسوں کے ذریعے  چلائے جانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ ہدایات متعلقہ ریاستی پی ایس یوز  اور نجی اداروں وغیرہ کے ذریعہ چلائی جانے والی تمام بس خدمات پر بھی نافذ  ہوں گی۔

ہدایات کے مطابق یکم نومبر 2023 ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش  ریاستوں کے کسی بھی شہر/قصبے سے دہلی تک زیادہ تر  چلائی جانے والی بس خدمات صرف ای وی /سی این جی /بی ایس –4 ڈیزل بسوں کے  ذریعہ ہی چلائی جائیں گی۔ پورے این سی آر میں   یکم جولائی 2024 سے    صرف ای وی /سی این جی /بی ایس –4 ڈیزل بسوں کوہی  چلانے کی توقع ہے۔

قومی راجدھانی خطے دلی کی حکومت  کے محکمہ ٹرانسپورٹ/ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ اور تمام این سی آر ریاستوں کو اس کے مطابق فیلڈ لیول پر عمل درآمد کی باقاعدہ نگرانی کے ذریعے سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے، جس میں  ریاستی پی ایس یوز  اور نجی اداروں وغیرہ کے ذریعے چلائی جانے والی بس خدمات شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔

U- 42


(Release ID: 1969461) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Gujarati