سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے میں سووچھتا خصوصی مہم 3.0 کے تحت التواء شدہ معاملات کو نمٹانے کا کام زور و شور سے جاری
Posted On:
20 OCT 2023 3:38PM by PIB Delhi
مختلف معاملات کے التواء کو کم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرنے کے لیے، بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے نے اپنے خود مختار اداروں (اے بی) کے ساتھ اپنے تیسرے ہفتے میں التواء شدہ معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 (ایس سی ڈی پی ایم 3.0) کے تحت کام کی رفتار کو جاری رکھا ہے۔ مختلف التوا شدہ معاملات جیسے وی آئی پی حوالہ جات، عوامی شکایات کو نمٹانے ، ریکارڈ منیجمنٹ، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے اور دفتر اور بیرونی جگہوں کو خالی کرنے اور خوبصورت بنانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
مہم کے تحت، تیسرے ہفتے تک، محکمہ اور اس کے خود مختار اداروں اور پی ایس یو نے 20,100 سے زیادہ فزیکل فائلوں کو ختم کیا ہے اور 370 سے زیادہ ای فائلوں کو بند کیا ہے۔ 42,000 مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی کر دی گئی ہے اور اسکریپ اور ناقابل استعمال مواد کو ٹھکانے لگا کر تقریباً 6.9 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اب تک التواء شدہ عوامی شکایات اور وی آئی پی حوالہ جات کا 80 فیصد نمٹا دیا گیا ہے۔ بیرونی جگہوں کو خوبصورت بنایا گیا ہے اور انہیں دوبارہ تفریحی علاقے بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
محکمہ اور اس کے ادارے مہم کے تحت سوشل میڈیا پر مختلف سرگرمیوں کو فعال طور پر پوسٹ کر رہے ہیں۔ محکمہ اور اس کے خود مختار اداروں کی جانب سے اب تک 80 سے زیادہ ایکس پوسٹ کیے جا چکے ہیں ۔
تمام التواء شدہ معاملات کو تیزی سے نمٹانے کو یقینی بنانے کے لئے مہم کی سرگرمیوں اور پیشرفت کا، محکمہ کے نوڈل آفیسر سکریٹری کے ذریعہ باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U- 43
(Release ID: 1969427)
Visitor Counter : 85