اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران صفائی کیلئے ایس اے آئی ایل کے عزم کی تعریف کی

Posted On: 19 OCT 2023 8:15PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے نئی دہلی کے لودھی روڈ پر واقع ان کے کارپوریٹ آفس میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل ) کے ذریعہ کئے گئے صفائی کے اقدامات کا ایک جامع جائزہ لیا۔ یہ دورہ جاری خصوصی مہم 3.0 کا ایک حصہ تھا جس کا مقصد اسٹیل کی صنعت میں صفائی اور پائیداری کو بڑھانا ہے۔

اس دورے کے دوران جناب  ناگیندر ناتھ سنہا کے ساتھ اسٹیل کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجے رائے بھی تھے۔ یہ دورہ  صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے میں ایس اے آئی ایل  کی کوششوں کے لیے وزارت کی مسلسل حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔ ایس اے آئی ایل کے چیئرمین جناب  امریندو پرکاش نے معائنہ کے دوران رہنمائی اور معلومات  فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔

یہ دورہ وزارت کی اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل مشغولیت  کی مثال ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صنعت کے معیارات ماحولیاتی اہداف اور قومی امنگوں کے مطابق ہیں۔

 

………………………………………..

 

 

ش ح – ع ح

U: 25


(Release ID: 1969294) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi