کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ادویہ سازی محکمےکی خصوصی مہم 3.0
Posted On:
19 OCT 2023 5:19PM by PIB Delhi
ادویہ سازی کے محکمے نے اپنے منسلک دفاتر (این پی پی اے) خودمختار اداروں (این آئی پی ای آر ایس)، پی ایس یوز (ایچ اے ایل، کے اے پی ایل اور بی سی پی ایل) اور سوسائٹی (پی ایم بی آئی) کے ہمراہ اپنے احاطے اور باہر کے علاقے میں صفائی ستھرائی کی بڑی مہم چلائی، جن میں ہیلتھ سینٹرز، اسپتال اور اسکول شامل ہیں۔ خصوصی مہم 3.0 کے دوسرے ہفتے میں یہ مہم چلائی گئی۔
صفائی ستھرائی کے لئے نشان زد 9646باہری مقامات میں سے اب تک 4024 مقامات کو صاف کیا جا چکا ہے۔ اس ہفتے کے دوران ادویہ سازی محکمے کے سکریٹری نے باہری علاقوں کی صفائی کی کی جانچ بھی کی اور گیارہ اکتوبر 2023 کو وہ جن اوشدھی کیندر، سرینواس پوری، نئی دلی گئیں۔
5539 اصل فائلوں کا جائزہ لئے جانے کا نشانہ رکھا گیا تھا، جن میں سے اب تک 3239 فائلوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔ نظر ثانی کے بعد 820 فائلوں کو نمٹایا جا سکا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصولہ تمام حوالہ جات کو جن کا نشانہ مقرر کیاگیاتھا یا تو جواب دے دیا گیا یا انہیں نمٹادیا گیا ہے۔ صرف ایک ریفرنس کونمٹایا جا نا باقی ہے۔ 62 شکایات عامہ میں سے 39 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔
مہم کے تیسرے ہفتے میں تیاری کے مرحلے میں نشاندہی کی گئی بے کار چیزوں کو نمٹانے کے اقدامات کئے جائیں گے اور ملک بھر میں دو ہزار سے زیادہ باہری مقامات پر یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1969216)
Visitor Counter : 93