وزارت دفاع
دوسرے ایم سی اے بارج ایل ایس ایم 8 (یارڈ 76 )کی ڈیلیوری
Posted On:
19 OCT 2023 7:05PM by PIB Delhi
میسرز سیكون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ واقع وشاکھاپٹنم کے ساتھ جوبہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں سے ایك ہے، 08 میزائل کم ایمونیشن (ایم سی اے) بارج کی تیاری اور ترسیل کا معاہدہ کیا گیا۔ یہ اقدام حکومت ہند کے "آتم نر بھر بھارت" کے اقدامات کے مطابق ہے۔ سیریز ایل ایس اے ایم 8 یارڈ 76 کی دوسرا بارج 19 اکتوبر 23 کو جناب پونیت، آئی این اے ایس، چیف جنرل منیجر، این اے ڈی ایم بی آئی کی موجودگی میں ہندوستانی بحریہ کو ترسیل كر دی گئی۔ بارج کی تیاری انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قواعد کے تحت كی گءی ہے جس کی سروس لائف 30 سال ہے۔ دیسی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات اور نظام کے ساتھ یہ بارج وزارت دفاع کے "میک ان انڈیا" اقدامات کا با افتخار پرچم بردار ہے۔
ایم سی اے بارج کی شمولیت ہندوستانی بحریہ کے بحری جہازوں کو نقل و حمل اور جیٹیوں اور بیرونی بندرگاہوں پر سواری اور سامان / گولہ بارود چڑھانے اوراتارنے میں سہولت فراہم کرکے ہندوستانی بحریہ کے عملیاتی عزم کو تقویت فراہم کرے گی۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 1969194)
Visitor Counter : 97