کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 کوئلے کی وزارت کی جی ای ایم پر خریداری ہدف کو عبور کرتے ہوئے 28665 کروڑ روپے تک پہنچ گئی


کوئلہ کی وزارت اور کول انڈیا لمیٹڈ ای خریداری میں آگے ہیں

Posted On: 19 OCT 2023 1:10PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت اور کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی گزشتہ تین مالی سال میں ای  خریداری   کی کارکردگی کے گہرائی سے تجزیہ سے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر صحت منداضافے کے رجحان کااشارہ ملتا ہے۔جی ای ایم کے ذریعے خریداری مالی سال21-2020 سے24-2023 تک مسلسل بڑھی ہے،جس سے جی ای ایم نے پبلک خریداری کے ماحولیاتی نظام میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے۔

مالی سال21-2020 سے مالی سال23-2022 تک، جی ای ایم کے ذریعے ای  خریداری  میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 21-2020میں، اس نے کل 477 کروڑ روپے کی ای  خریداری  کی سہولت فراہم کی، جو رواں مالی سال کے دوران نمایاں طور پر بڑھ کر 28,665 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مجموعی خریداری میں سے جی ای ایم کے ذریعے خریداری کا فیصد نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے، جوکہ مالی سال21-2020 میں 0.49فیصد سے  بڑھ کر مالی سال24-2023 میں 72فیصدہوگئی (15 اکتوبر 2023 تک)۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011F7S.png

15 اکتوبر 2023 تک، کوئلہ کی وزارت نے رواں سال کے لیے اپنے جی ای ایم کی خریداری کے ہدف کو عبور کر لیا ہے، جو کہ  39,607 کروڑروپے کی مجموعی خریداری میں سے  28,665 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ۔

کوئلہ  کی وزارت اورسی آئی ایل بالترتیب تمام وزارتوں اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز میں جی ای ایم کے ذریعے ای  خریداری میں سرفہرست ہیں، جنہوں نے پبلک  پروکیورمنٹ ایکو سسٹم میں ایک مثالی معیار قائم کیا ہے۔

*************

ش ح۔  ف ا ۔م ش

(U-10996)


(Release ID: 1969040) Visitor Counter : 92


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Tamil