الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیر راجیو چندر شیکھر کل پروجیکٹ ‘‘ ہارٹ لینڈ تریپورہ’’ کا افتتاح کریں گے
Posted On:
18 OCT 2023 8:07PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں، الیکٹرونکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل اگرتلہ میں پروجیکٹ ‘‘ ہارٹ لینڈ تریپورہ’’ کا افتتاح کریں گے، جو ڈیلائٹ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی)کے اشتراک سے ہنرمندی کے فروغ کا اقدام ہے۔
پروجیکٹ کا افتتاح اگرتلہ میں رابندر ستابرشیکی بھون میں کیا جائے گا اور اس کا مقصد انجینئرنگ اور غیر انجینئرنگ نصابوں میں انڈرگریجویٹ طلبہ کے لئے ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع مہیا کرانا ہے۔
‘‘ ہارٹ لینڈ تریپورہ’’ کو ڈیلائٹ ، این آئی ای ایل آئی ٹی کے اشتراک سے حکومت ہند اور حکومت تریپورہ کی مددسے عمل میں لایا ہے۔
افتتاح کی تقریب میں محترمہ پرتما بھومک وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ، حکومت ہند مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوں گی اور محترمہ سنتنا چکما، صنعتوں اور کامرس، جیل (ہوم) کی وزیر مہمان خصوصی ہوں گی۔
ہارٹ لینڈ تریپورہ پروجیکٹ ریاست کے لئے این آئی ای ایل آئی ٹی کے ذریعے ہنرمندی کے فروغ کے کئی سرٹیفکیٹ کورس شروع کرائے گا۔ منتخب پیشہ ور افراد کو انٹرن شپ کے لئے منتخب ہونے کا بھی موقع ملے گا۔
پروجیکٹ ہارٹ لینڈ تریپورہ کے تحت سرٹیفکیشن کورس جدید ترین تکنیکی اور پیشہ ورانہ ہنرمندی کا احاطہ کریں گے اور ان میں سائبرسکیورٹی، انٹرنل آڈٹ کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونکیشن اور ایگزیکٹیو پریزنس جیسے ہنر سکھائے جائیں گے۔
وزیر راجیو چندر شیکھر اس سے پہلے جون میں اگرتلہ آئے تھے، جب انہوں نے چاری پارا میں انٹر نیشنل ریلوے اسٹیشن کے فروغ کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا تھا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 10984
(Release ID: 1968970)
Visitor Counter : 93