ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہندوستان میں اسٹیل سیکٹر کی کم کاربن منتقلی پر غور و خوض کی سہولت کے لیے اسٹیل پر نیشنل لیڈ آئی ٹی ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 18 OCT 2023 7:00PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 18 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی میں وزارت اسٹیل کے ساتھ مل کر ہندوستان میں اسٹیل کے شعبے کی کم کاربن کی ترقی کے سلسلے میں ”کم کاربن کی منتقلی میں صنعت کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنا“ کے موضوع  پر ایک نیشنل لیڈرشپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانزیشن (LeadIT) ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یو این ڈی پی اور انویسٹ انڈیا نے اس تقریب کے انعقاد میں تعاون کیا۔

 

 

ورکشاپ نے مختلف اسٹیک ہولڈروں کو ہندوستان میں اسٹیل سیکٹر کی کم کاربن منتقلی کے لیے اختراعی حل پر غور و فکر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جو اس کے آب و ہوا کی کارروائی کے لیے ہندوستان کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔ ورکشاپ میں ہندوستان کے مختلف اسٹیک ہولڈروں بشمول بڑی اسٹیل کمپنیوں، اسٹیل ایسوسی ایشن، آل انڈیا انڈکشن فرنس ایسوسی ایشن، مالیاتی ادارے، کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں حکومت سویڈن کے نمائندوں، لیڈ آئی ٹی سیکرٹریٹ اور سویڈن سے کمپنی ممبر نے بھی شرکت کی۔

سکریٹری، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، محترمہ لینا نندن نے ہندوستان کی ترقی میں اسٹیل کے شعبے کے کردار اور 2070 تک نیٹ زیرو کے سفر میں اس کے متوقع تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے ترقی اور موسمیاتی کارروائی کے درمیان توازن کی ضرورت پر زور دیا۔ پروڈکشن لنکڈ مراعات (پی ایل آئی) جیسی اسکیموں، تعمیراتی شعبے میں جدت نے کم کاربن کی نمو میں مدد کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت، جی20 کے ماحولیات اور موسمیاتی استحکام ورکنگ گروپ (ECSWG) نے وسائل کی کارکردگی اور سرکلر اکانومی ڈائیلاگ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزارت اسٹیل کے سکریٹری، جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسٹیل کے شعبے کا انتظام ایسے اقدامات کے ساتھ پائیدار طریقے سے کرنا ہے جس سے معیشت اور صنعت دونوں کو فائدہ پہنچے۔ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے سی سی یو ایس، گرین اسٹیل پر پریمیم اور حکومت کی خریداری کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے اسٹیل کی وزارت کی طرف سے 13 ٹاسک فورس کی تشکیل کا ذکر کیا جس میں توانائی کی کارکردگی، سی سی یو ایس، ڈیمانڈ سائیڈ اقدامات، فنانس، مانیٹرنگ رپورٹنگ تصدیق (MRV) شامل ہیں۔ لیڈ آئی ٹی پلیٹ فارم کو کم کاربن منتقلی ایجنڈا، ٹیکنالوجی کے تعاون، تکنیکی مدد، مالی مدد اور تحقیق و ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا گیا۔

 

 

ورکشاپ میں بڑے پیمانے پر اسٹیل پلانٹس اور ایم ایس ایم ای سیکٹر پر دو انتہائی توجہ مرکوز پینل مباحثے بھی ہوئے، جن میں حکومت سویڈن، صنعت کے نمائندے، صنعتی ایسوسی ایشن، شعبے کے ماہرین اور مالیاتی اداروں کے پینلسٹ شامل تھے۔ پینل نے اسٹیل کے شعبے میں کم کاربن کی منتقلی کے لیے سویڈن کے سفر کے ساتھ ساتھ بلاسٹ فرنس کے استعمال اور سی سی یو ایس (کاربن کیپچر، استعمال اور ذخیرہ) کے ذریعے اخراج کو کم کرنے جیسے ٹیکنالوجی کے چیلنجوں کا اشتراک کیا۔ موسمیاتی کارروائی کے لیے سرمایہ کاری کے ساتھ کاروباری منصوبوں کی صف بندی پر زور دیا گیا۔ تحقیق اور ترقی، تعاون، صلاحیت سازی، پالیسی، مالی معاونت اور اختراعی مالیاتی آلات کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

ورکشاپ سے موصول ہونے والی مخصوص معلومات لیڈ آئی ٹی کے آئندہ مرحلے یعنی LeadIT 2.0 کی وضاحت کے لیے راہ ہموار کریں گی جس کا اعلان دسمبر 2023 میں یو اے ای میں یو این ایف سی سی، سی او پی 28 میں کیا جائے گا۔

************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10979



(Release ID: 1968938) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi