زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

باغبانی کی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کے لیے 23-2022 ء کا  دوسرا پیشگی تخمینہ  جاری کیا گیا


باغبانی  کی پیداوار کا تخمینہ  ریکارڈ 351.92 ملین ٹن

یہ کسانوں اور سائنس دانوں کی محنت  اور سرکاری پالیسیوں کی کامیابی ہے : جناب تومر  

Posted On: 18 OCT 2023 4:26PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نے 23-2022 ء کے لیے ، باغبانی کی مختلف فصلوں کے رقبے اور پیداواریت کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا ہے ۔ اس تخمینے کے مطابق  امید ہے کہ ملک میں ، باغبانی کی کل پیداوار 23-2022 ء میں ریکارڈ 351.92 ملین ٹن ہو ۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ غذائی اجناس کے ساتھ ساتھ باغبانی بھی  ، ملک میں مسلسل ریکارڈ پیداوار حاصل کر رہی ہے، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ، مرکزی حکومت کی کسان دوست پالیسیوں،ہمارے کسانوں کی محنت اور  سائنسدانوں کی کارکردگی کا ثمرہ ہے ، جنہوں نے   کسانوں کی فلاح و بہبود کا پختہ عزم کیا ہوا ہے ۔

سال 22-2021 ء کی خاص خاص باتیں ( دوسرا پیشگی تخمینہ) -

  • سال 23-2022 ء  میں باغبانی کی کل پیداوار کا تخمینہ 351.92 ملین ٹن ہے، جو  سال 22-2021 ء  (حتمی) کے مقابلے تقریباً 4.74 ملین ٹن (1.37 فی صد ) زیادہ ہے۔
  •  پھلوں، سبزیوں، پودوں کی فصلوں، پھولوں اور شہد کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔
  •  سال 23-2022 ء میں پھلوں کی پیداوار 108.34 ملین ٹن ہونے کا تخمینہ ہے  ، جب کہ سال 22-2021 ء میں  یہ 107.51 ملین ٹن تھا۔
  •  سال 22-2021 ء  میں 209.14 ملین ٹن کے مقابلے سال 23-2022 ء  میں سبزیوں کی پیداوار 212.91 ملین ٹن رہنے کا تخمینہ ہے۔
  •  پودے لگانے والی فصلوں کی پیداوار 22-2021 ء میں 15.76 ملین ٹن سے بڑھ کر 23-2022 ء میں 16.05 ملین ٹن ہونے کا تخمینہ ہے، جو تقریباً 1.78 فی صد کا اضافہ ہے۔
  •  سال 22-2021 ء میں 56.18 ملین ٹن کے مقابلے آلو کی پیداوار 60.54 ملین ٹن ہونے کی توقع ہے۔

 

کل باغبانی

2021-22 ء

( حتمی)

2022-23ء

( پہلا پیشگی تخمینہ )

2022-23ء

( دوسرا پیشگی تخمینہ )

رقبہ ( ملین ہیکٹیئرز میں )

28.04

28.28

28.12

پیداوار ( ملین ٹن میں )

347.18

350.87

351.92

 

*************

ش ح۔ا س ۔  ع ا

U. No. 10969


(Release ID: 1968808) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi