نیتی آیوگ

نیتی آیوگ میں 15 ستمبر 2023 سے 2 اکتوبر 2023 تک سوچھتا ہی سیوا مہم 2023 کا نفاذ

Posted On: 18 OCT 2023 11:39AM by PIB Delhi

2 اکتوبر، 2023 سوچھ بھارت دیوس تک، جوایک ایسا دن ہےجو پورے ملک میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش  پرمنایا جاتا ہے، ہاؤسنگ اور شہری امورکی وزارت (ایم او ایچ یو اے)اورجل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے دوسری وزارتوں کے ساتھ مل کر15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک ‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم کا انعقاد کیاہےتاکہ اس سوچھ بھارت مشن کے 9 سال مکمل ہونے کا جشن منایا جاسکے،جو بھارت کو صاف ستھرا اور کوڑےکرکٹ سے پاک بنانے کے سبھی کے عہد کا اعادہ  کرتا ہے۔ ایس ایچ ایس2023 کا موضوع ہے گاربیج فری انڈیایعنی ‘‘کوڑےکرکٹ سے پاک بھارت’’۔

نیتی آیوگ نےمہم کی اس مدت کے دوران اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، محکمہ کے تحت اس سلسلے میں منعقد کی گئی اہم تقریبات کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

  1. نیتی آیوگ میں ریکارڈ روم کا معائنہ: نیتی آیوگ میں20 ستمبر2023  کو سینئر افسروں کے ذریعہ ریکارڈ روم کا معائنہ کیا گیا جس میں فائلوں کا جائزہ لینے، پرانے ریکارڈز کو ختم  کرنےاورپرانے ریکارڈز کی  ڈیجیٹائزیشن اورکباڑ کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی طورسے زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MMRV.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CAAX.jpg

بیداری مہم: نیتی آیوگ کے افسروں /عملے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مہم کے بینرز اور اسٹینڈز نیتی آیوگ کے سبھی  دروازوں، باہری علاقوں اور دفتر کے احاطے میں لگائے گئے تھے۔ مہم کی مدت کے  دوران نیتی آیوگ ویب سائٹ ہوم پیج پر ایس ایچ ایس-2023مہم کے بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00301A0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MNYQ.jpg

نیتی آیوگ کےدفتر کے احاطے میں صفائی مہم: نیتی آیوگ کے دفتر کے احاطے میں25 ستمبر2023 سے 29 ستمبر 2023  تک نیتی آیوگ کے عملے کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ سبھی فلورز پرصفائی ستھرائی مہم انجام دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00611B7.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005L52Z.jpg

نیتی آیوگ کی  محکمہ جاتی کینٹین کی گہری صفائی: ویلفیئر ٹیم نے 25 ستمبر 2023 سے 29ستمبر2023 تک نیتی آیوگ محکمہ جاتی کینٹین ہال اور کچن کی گہری صفائی کی سرگرمی کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008UBIB.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007U1LY.jpg

سوچھتا کاعہد: 2 اکتوبر، 2023 کو سوچھ بھارت دیوس  منانے کے لئے، نیتی آیوگ کے عزت مآب نائب چیئرمین نے نیتی آیوگ کے عملے کو سوچھتا کاعہددلایا، اس کے بعد نیتی آیوگ کےوائس چیئر مین عزت مآب جناب  (سمن کے بیری)، نیتی آیوگ کے عزت مآب ممبر(وی کے سارسوت)،اور نیتی آیوگ کےسی ای اوجناب(بی وی آر سبرامنیم) کی قیادت میں آؤٹ ڈور کیمپس کی صفائی مہم انجام دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0103XJV.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0096GTM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0127WG1.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011NAL1.jpg

 

*************

ش ح۔ش م۔م ش

(U-10947)



(Release ID: 1968671) Visitor Counter : 97